میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏نومبر 14, 2020۔

  1. زنیرہ عقیل

    زنیرہ عقیل ناظم۔ أیده الله ناظم

    پیغامات:
    929
    موصول پسندیدگیاں:
    502
    صنف:
    Female
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
    ہوا و حرص والا دل بدل دے
    الٰہی فضل فرما ،دل بدل دے
    بدل دے دل کی دنیا ،دل بدل دے
    گناہ گاری میں کب تک عمر کاٹوں؟؟
    بدل دے میرا رستہ، دل بدل دے
    ہٹا لوں آنکھ اپنی ماسواسے
    جیوں میں تیری خاطر، دل بدل دے
    کروں قربان اپنی ساری خوشیاں
    تو اپنا غم عطا کر، دل بدل دے
    سہل فرما مسلسل یاد اپنی
    الٰہی رحم فرما،دل بدل دے
    پڑا ہوں تیرے در پر دل شکستہ
    رہوں کیوںدل شکستہ، دل بدل دے
    تیرا ہو جاؤں اتنی آرزو ہے
    بس اتنی ہے تمنا ،دل بدل دے
    میری فریاد سن لے میرے مولا
    بنا لے اپنا بندہ ،دل بدل دے
    دلِ مغموم کو مسرور کر دے
    دلِ بے نور کو پر نور کر دے
    میرا ظاہر سنور جائے الٰہی
    میرے باطن کی ظلمت دور کر دے
    آمین​
  2. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    4,330
    موصول پسندیدگیاں:
    1,311
    صنف:
    Male
    جگہ:
    ۔
    آمین ۔غالبا حضرت خواجہ مجذوب کے یہ اشعار ہیں ۔اللہ تعالیٰ حضرت کو غریق رحمت فرمائے ۔آمین
  3. زنیرہ عقیل

    زنیرہ عقیل ناظم۔ أیده الله ناظم

    پیغامات:
    929
    موصول پسندیدگیاں:
    502
    صنف:
    Female
    جنید جمشید مرحوم نے خوبصورت آواز میں اسے پڑھا ہے
  4. ابن عثمان

    ابن عثمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    229
    موصول پسندیدگیاں:
    230
    صنف:
    Male
    نہیں یہ بالیقین مولانا ذوالفقار نقشبندی صاحب کا کلام ہے ۔ اور انہوں نے خود اسے پڑھا بھی ہے ۔
    احمدقاسمی نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زنیرہ عقیل

    زنیرہ عقیل ناظم۔ أیده الله ناظم

    پیغامات:
    929
    موصول پسندیدگیاں:
    502
    صنف:
    Female
    جی درست فرمایا آپ نے مولانا ذولفقار احمد نقشبندی کی لکھی ہوئی ہے
    احمدقاسمی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں