وہ کافر ہے جو تحریفِ قرآں کا کرتے ہیں دعویٰ

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏اکتوبر 20, 2020۔

  1. زنیرہ عقیل

    زنیرہ عقیل ناظم۔ أیده الله ناظم

    پیغامات:
    929
    موصول پسندیدگیاں:
    502
    صنف:
    Female
    إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ
    حقیقت یہ ہے کہ یہ ذکر (یعنی قرآن) ہم نے ہی اُتارا ہے، اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں
    ------------------------------------

    وہ کافر ہے جو تحریفِ قرآں کا کرتے ہیں دعویٰ
    خدا فرماتا ہے میں نے اُتارا میں محافظ ہوں

    زنیرہ گل
    مولانانورالحسن انور نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    6,974
    موصول پسندیدگیاں:
    2,064
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    كام ميرا زندگی بھر خدمت قرآن ہو
    فہم قرآں دے الہا نور عرفاں دے مجھے
    مولانانورالحسن انور اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    6,974
    موصول پسندیدگیاں:
    2,064
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    دنيا كى خرافات ميں مغرور ہوئے ہیں
    ہم لوگ تلاوت سے بہت دور ہوئے ہیں
    گھر گھر نظر آتے ہیں طاقوں ميں قرآن
    ہم کیسے مسلمان ہیں ہم کیسے مسلمان ؟
    مولانانورالحسن انور اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    6,974
    موصول پسندیدگیاں:
    2,064
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    دنیا نے دیں کو بھلا رکھا ہے ،
    میٹھی نیند سلا رکھا ہے
    اس دنیا میں خوش قسمت ہے وہی شخص
    جس نے قرآن کو سینے سے لگا رکھا ہے
    مولانانورالحسن انور اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    6,974
    موصول پسندیدگیاں:
    2,064
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    کیوں نہ ہو اسلام معزز دنیا بھر کے دینوں میں
    وہاں مذہب کتابوں میں یہاں قرآن سینوں میں
    مولانانورالحسن انور اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    6,974
    موصول پسندیدگیاں:
    2,064
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ہر غم کا مداوا ہے اور ایماں کی حلاوت
    ذہنوں کو جِلا دیتی ہے قرآں کی تلاوت
    مولانانورالحسن انور اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    6,974
    موصول پسندیدگیاں:
    2,064
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    یا اللہ تیرا کلام دلوں میں اترتا ہی چلا جاتا ہے
    جو اس کو تهام لیتا ہےوہ کامیابی کے زینے چڑهتا ہی چلا جاتا ہے
    مولانانورالحسن انور اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    6,974
    موصول پسندیدگیاں:
    2,064
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہوکر
    اور تم خوار ہوئے تارک قرآں ہوکر
    علامہ اقبال مرحوم
    مولانانورالحسن انور اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,730
    موصول پسندیدگیاں:
    366
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    قوموں کی روِش سے مجھے ہوتا ہے یہ معلوم
    بے سُود نہیں رُوس کی یہ گرمیِ رفتار
    اندیشہ ہُوا شوخیِ افکار پہ مجبور
    فرسُودہ طریقوں سے زمانہ ہُوا بیزار
    انساں کی ہوَس نے جنھیں رکھّا تھا چھُپا کر
    کھُلتے نظر آتے ہیں بتدریج وہ اَسرار
    قُرآن میں ہو غوطہ زن اے مردِ مسلماں
    اللہ کرے تجھ کو عطا جِدّتِ کردار
    جو حرفِ ’قُلِ العَفو‘ میں پوشیدہ ہے اب تک
    اس دَور میں شاید وہ حقیقت ہو نمودار!
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    4,316
    موصول پسندیدگیاں:
    1,301
    صنف:
    Male
    جگہ:
    ۔
    یہ کس کی جستجو میں مہر عالمتاب پھرتا ہے
    ازل کے روز سے بیتاب تھا بیخواب پھرتا ہے

    کروڑوں رنگتیں کس کے لئے ایام نے بدلیں
    پیپے کروٹیں کس دھن میں صبح و شام نے بدلیں

    یہ سب کچھ ہو رہا تھا ایک ہی امید کی خاطر
    یہ ساری کاہشیں تھیں ایک صبح عید کی خاطران شعروں میں تو آپ کی آمد کی امید کا ذکر تھا اب ذرا آمد کی شان ملاحظہ ہو

    معین وقت آیا زور باطل گھٹ گیا آخر
    اندھیرا مٹ گیا ظلمت کا بادل چھٹ گیا آخر

    مبارک ہو کہ دور راحت و آرام آ پہنچا
    نجات دائمی کی شکل میں اسلام آ پہنچا

    مبارک ہو کہ ختم المرسلیں تشریف لے آئے
    جناب رحمتہ للعٰلمین تشریف لے آئے

    خبر جا کر سنا دو شش جہت کے زیردستوں کو
    زبردستی کی جرات اب نہ ہو گی خودپرستوں کو

    ضعیفوں بیکسوں آفت نصیبوں کو مبارک ہو
    یتیموں کو غلاموں کو غریبوںکو مبارک ہو
    مولانانورالحسن انور اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,730
    موصول پسندیدگیاں:
    366
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    قرآن وہ کتاب ہے جسے لاریب کہتے ہیں
    محمد ہیں وہ نبی جنہیں بے عیب کہتے ہیں
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,730
    موصول پسندیدگیاں:
    366
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    قرآن تحریف سے پاک ہے اسکی ایک وجہ قرآن میں یہ ذکر ہے اہل کتاب علماء بما استحفظو من کتاب اللہ سورۃ مائد ہ 44
    وہاں علماء بنی اسرائیل محافظ تھے یہاںإِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ
    حقیقت یہ ہے کہ یہ ذکر (یعنی قرآن) ہم نے ہی اُتارا ہے، اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں
    مالک وخالق ارض وسماء محافظ ہے
    احمدقاسمی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زنیرہ عقیل

    زنیرہ عقیل ناظم۔ أیده الله ناظم

    پیغامات:
    929
    موصول پسندیدگیاں:
    502
    صنف:
    Female
    قرآنِ مجید واحد کتاب ہے جس کو پوری دنیا میں کروڑوں افراد نے حفظ کر رکھا ہے اور 1400 سال میں قرآنِ مجید کے ایک لفظ زیر زبر کی بھی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سال 2015 میں برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی کی ایک لائبریری سے قرآنِ مجید کا قدیم ترین نسخہ منظرعام پر آیا‘ ماہرین کے مطابق یہ نسخہ اب تک دستیاب قرآن پاک کے پرانے نسخوں میں سب سے قدیم ہے اور اب تک کی تحقیقات سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچی ہے کہ مذکورہ قرآنی نسخہ نہ صرف سب سے پرانا ہے بلکہ اسے ممکنہ طور پر خود دور رسالتمآب صلی علیہ وآلہ وسلم یا پہلے خلیفہ راشد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور میں مرتب کیا گیا تھا۔ برمنگھم یونیورسٹی کی جانب سے کیے جانے والے ریڈیو کاربن ٹیسٹ سے قرآن پاک کے نسخے کے لیے استعمال کی گئی بھیڑ یا بکری کی کھال کی عمر کا اندازہ لگایا گیا جس سے معلوم ہوا ہے کہ یہ کھال 1370 برس یا اس سے بھی پہلے کی ہے۔ تجزیے کے مطابق یہ سنہ 568ء اور سنہ 645ء کے درمیان کا نسخہ ہے۔ اس کی عبارت اور موجودہ قرآنی مطبوعات کی عبارت میں رتی برابر فرق نہیں۔ اس سے بڑھ کر قرآنِ مجید میں عدمِ تحریف کا ثبوت کیا ہوسکتا ہے؟



    واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
    احمدقاسمی نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,730
    موصول پسندیدگیاں:
    366
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ہمارے استاد علامہ زاہد الراشدی دامت برکاتھم نے فر مایا لندن کے عجائب گھر میں ایک قدیم نسخہ قرآن موجود ہے اسکے پاس پوری سند بھی لکھی ہوی ہے یہ بہادرشاہ ظفر کے دور میں انگریز لے کر گے تھے یہ ہی قرآن کا اعزاز ہے تورات جوایک تھی آج 39 کتابون کے روپ میں موجود ہے انجیل ایک تھی آج 4 اناجیل ہین اور اس میں بھی پروٹسٹنٹ اور کیتھولک والوں کے ااختلافات ہیں میرے پاس عربی نسخہ اور کیتھولک اور پروٹسٹنت کا نسخہ موجود ہے انہیں پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تبدیلی سے پاک نہین ہے
    مگر قرآن کے ساری دنیا سے نسخے تلاش کر کے دیکھ لیں کوئی فرق نہیں ہر نسخہ اعلان کر رہا ہو گا ذالک الکتاب لاریب فیہ
    احمدقاسمی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں