نتائجِ‌تلاش

  1. نور حیاء

    قرآن ڈائری

    چند سال پہلے میرا فیملی کے ساتھ راکاپوشی بیس کیمپ تک جانے کا اتفاق ہوا۔ آج، جب میں سورۃ العنکبوت کی یہ آیت پڑھ رہی تھی، تو بیس کیمپ کے راستے کی ہر مشکل گھڑی اور وہاں پہنچ کر ملنے والا سکون، دونوں ایک ساتھ میرے ذہن میں تازہ ہو گئے۔ مناپن گاؤں سے ناپسندیدہ راستے کا سفر شروع ہوا تو پہلا قدم ہی بتا...
  2. نور حیاء

    قرآن ڈائری

    "رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا" (البقرۃ: 200) "رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً" (البقرۃ: 201) آج میں ان دعاؤں پر دوبارہ رکی اور عجیب سا احساس دل میں ابھرا۔ دونوں دعائیں ایک ہی مقام پر موجود ہیں، دونوں میں اللہ سے مانگنا ہے، دونوں میں انسان اپنا ہاتھ پھیلا رہا...
  3. نور حیاء

    آیت بہ آیت: سورۃ البقرۃ میں خود کی تلاش

    آیت: 20 یَکَادُ الۡبَرۡقُ یَخۡطَفُ اَبۡصَارَہُمۡ ؕ کُلَّمَاۤ اَضَآءَ لَہُمۡ مَّشَوۡا فِیۡہِ ٭ۙ وَ اِذَاۤ اَظۡلَمَ عَلَیۡہِمۡ قَامُوۡا ؕ وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ لَذَہَبَ بِسَمۡعِہِمۡ وَ اَبۡصَارِہِمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ قریب ہے کہ بجلی کی چمک انکی آنکھوں کی بصارت کو اچک...
  4. نور حیاء

    قرآن ڈائری

    فَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا وَمَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ(سورۃ بقرۃ آیت 200) اس آیت پر غور کرتے ہوئے میرے دل میں سوال اٹھا:آخر وہ لوگ جن کی دعا صرف "رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا" تک محدود رہتی ہے، ان کے لیے آخرت میں "کوئی حصہ" کیوں نہیں رہتا؟ مجھے یوں...
  5. نور حیاء

    قرآن ڈائری

    آج جب میں سورۃ التکاثر کی آیت "ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ" پر غور کر رہی تھی، تو دل میں خیال ابھرا: "بھول جانا" بھی کی ایک نعمت ہے۔ اللہ نے مجھے نسیان کی صلاحیت عطا کی، لیکن میں نے اسے اپنی زندگی کا سب سے پیچیدہ اور خودساختہ اصول بنا لیا۔ میری بھولنے کی فہرست انتخابی ہے۔ جو...
  6. نور حیاء

    قرآن ڈائری

    وَسِيقَ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا ۖ حَتَّىٰ إِذَا جَاءُوهَا وَفُتِحَتْ أَبْوَابُهَا وَقَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلَامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خَالِدِينَ (الزمر: 73) اور جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کو گروہ گروہ بنا کر بہشت کی طرف لے جائیں گے یہاں تک...
  7. نور حیاء

    سورة البقرہ سے شرطیہ انشاءاللہ بیٹا پائیں

    آپ کی یہ پوری تحریر قرآن کے نام پر لوگوں کے جذبات سے کھیلنے، ان کی کمزوریاں استعمال کرنے اور خواہشات کو مذہب کے نام پر بیچنے کی ایک بدترین مثال ہے۔یہ نہ قرآن ہے، نہ دین ہے، نہ توکل ہے,یہ صرف افسانے، خواب، قصے، اور غیرذمہ دارانہ دعوے ہیں۔ آپ نے سورة البقرہ جیسی عظیم سورت کو اس طرح پیش کیا ہے جیسے...
  8. نور حیاء

    قرآن ڈائری

    میرے بچوں کی بچپن میں بنائی ہوئی چند ڈرائنگز آج بھی میرے پاس محفوظ ہیں۔ نہ وہ کوئی شاہکار ہیں، نہ رنگوں میں کوئی مہارت۔۔۔ بس ٹیڑھی میڑھی لائنیں، رنگ جو اکثر حدوں سے باہر نکل گئے، اور نقش جو مکمل ہونے سے پہلے ہی لڑکھڑا گئے۔ لیکن جب بھی میں انہیں دیکھتی ہوں، میرے دل میں ایک عجیب سی خوشی اترتی ہے۔...
  9. نور حیاء

    پیارے بھائی

    إنا لله وإنا إليه راجعون۔ اللہ تعالیٰ آپ کے بھائی کی کامل مغفرت فرمائے، ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ سب خاندان والوں کو صبر جمیل سے نوازے ۔ آمین یا رب العالمین!
  10. نور حیاء

    قرآن ڈائری

    میرے ایک بیٹے کی طبیعت میں باقی بچوں کی نسبت ضدی پن تھوڑا زیادہ تھا۔ سکول سے واپسی کا منظر ہر روز ایک جنگ جیسا ہوتا۔۔۔ یونیفارم کا میدان، جوتوں کا مورچہ، بیگ کا محاذ۔ ایک انتہائی ضدی بچہ جتنا آپ تصور کر سکتے ہیں۔ حال ہی میں میں نے اس کے بارے میں ایک ماہرِ نفسیات دوست سے بات کی۔ انھوں نے مجھے...
Top