دن گزرتے رہے، مطالعے کا شوق فزوں تر ہوتا گیا، اب پرائمری پنجم کے اختتام اور حفظ کے آغاز کا زمانہ آگیا، ایک مرتبہ ممبئی سے آمد کے وقت بڑے بھائی نے پوچھا کہ تمہارے واسطے کیا لائیں؟ (یعنی کھانے پینے اور کھیلنے کے سامان) میں نے کتابوں کا مطالبہ کیا۔ چنانچہ اس مرتبہ اردو اخبارت کے ساتھ چند کتابیں بھی...