’’اس كتاب كا ذكر کیا ہوگا‘‘۔۔تو بھائی اس کے لئے بولا جاتا ہے کہ کوئی نادر غیرمعروف کتاب ہو ۔ المدونہ فقہ مالکی کی بنیادی کتاب ہے ۔ اور اس کےحوالے اور نقول شمار سے باہر ہیں ۔
یہ مالکی کتب کا الگ سے بلاگ ہے اس میں دائیں طرف موطا کے نیچے المدونہ کا عنوان ہے ۔ اور مالکی فقہاء نے جو اس کی خدمت شروح ، و اختصار وغیرہ کے ذریعے کی ہے ۔وہ کتب موجود ہیں ۔
فقہ مالکی بلاگ
اصل میں یہ کتاب امام مالک ؒ نے خود نہیں مرتب کی ۔ بلکہ ان کی روایات ان کے مشہور شاگرد ابن قاسمؒ کے واسطہ سے اور کچھ دوسرے شاگرد ابن وہبؒ وغیرہ کے واسطہ سے مشہور مالکی فقیہ امام سحنون م۲۴۰ھ نے جمع و ترتیب دی ہے ۔ان کو صاحب المدونہ بھی کہا جاتا ہے ۔اور جس معترض نے اعتراض کیا ہے اس نے ان پر کیا ہے ۔ اس پر زیادہ توجہ نہ دیں وہ قابل التفات نہیں ہے ۔