بحضور سرور کا ئنات صلی اللہ علیہ وسلم

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
عارف با اللہ حضرت مولانا قاری صدیق احمد صاحب باندوی رحمۃ اللہ علیہ محتاج تعارف نہیں

آپ کا مرتبہ ومقام ،فنائیت،اخلاص و للھٰیت ،تواضع وانکساری درد مندی وبزرگی آج بھی علما ومشائخین کے درمیان ضرب المثل ہے .حضرت کا کلام کسقدر دلسوزی کا مظہر ہے لیجئے آپ بھی پڑھئے .



نعت شریف

دعاؤں سے طبیعت رو بصحت ہے نہیں میری
طبیعت مضطرب ہے اب نہیں لگتی کہیں میری

دیار پاک ہوتا اور ہوتی یہ جبیں میری
خدا کی رحمتوں سے زندگی ہوتی حسیں میری

گزر جائے یہ باقی عمر ان کے آستانے پر
جہاں ہیں سرور عالم بنے تربت وہاںمیری

نہ دن میں چین ملتا ہے نہ شب کونیند آتی ہے
سکوں باقی نہیں ہے خاطر اندوہگیں میری

ہوا دیوانہ جب سے آپ کا خلوت میں رہتا ہوں
کسی سے بات کرنے کی کوئی خواہش نہیں میری

یہ دنیا دار فانی ہے فقط اک خواب ہے شب کا
جو دیکھا غور سے میں نے تو آنکھیں کھل گئی میری

کسی لائق نہیں ثاقب مگر امید کرتا ہے
نظر بس آپ ہی پر ہے شفیع المذنبیں میری​

 
Top