حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارکہ اور آپ کے شب وروز

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارکہ اور آپ کے شب وروز​

حضور پُرنور صلی اللہ علیہ وسلم کا قد مبارک درمیانہ ،رنگ گیہواں سرخی مائل تھا۔ سَر مبارک اعتدال کے ساتھ بڑا ، گھنگھرالہ ، گنجان،متوسط بالوں والا تھا ، چہرہ مبارک بارعب ،پُر گوشت اور خوبصورتی میں بے مثال تھا ۔ داڑھی مبارک سیاہ گھنی ایک مٹھی سے زائد نہ تھی نہ کم، سر اور داڑھی کے تقریباً سترہ بال سفید ہو ئے تھے ۔ پیشانی مبارک کشادہ ،ابرو (بھویں) خمدار، گنجان اور جدا جدا تھیں ۔ دونوں اَبرو کے درمیان ایک رگ تھی جو غصے کے وقت اُبھر آتی تھی ۔ناک مبارک منور اونچی اور پُر رونق تھی ۔ رخسار (گال) مبارک ہلکے اور پُر گوشت ہو نے کے باعث کچھ لٹکے ہوئے تھے ۔آنکھ مبارک کی پُتلی نہایت سیاہ اور سفیدی میں سُرخ ڈورے تھے ، دانت مبارک ٓبدار اور سامنے کے دانتوں میں ذرا ذرا سا فصل تھا ۔ منہ مبارک کشادہ ،پیٹ ہموار سینہ فراخ اور چوڑا تھا ۔
ناف اور چھاتی کے درمیان بالوں کی باریک سی دھاری تھی ۔ چھاتی اور پیٹ بالوں سے خالی تھی،مگر سینہ مبارک کے بالائی حسے پر ہلکے سے بال تھے ۔حضور پُرنور صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت پر کبوتر کے انڈے کے برابر گوشت کا اُبھرا ہوا حصہ تھا جس کو مہرِ نبوت کہتے ہیں ۔کلائیاں دراز اور ہتھیلیاں چوڑی اور قدمین مبارک پُر گوشت تھے۔رفتار تیز ، نظریں نیچی ،آگے کی طرف جھک کر چلتے ،بات کرتے وقت پوری طرح متوجہ رہتے حیا کے باعث کنکھیوں سے دیکھا کرتے ۔ سُرمے کی تین سلائیاں ہر روز آنکھوں میں لگاتے اور دو تین دنوں کے وقفے سے کنگھا فر ماتے ۔دوران گفتگو ہاتھوحں کو بھی حرکت دیتے کبھی داہنی ہتھیلی کو بائیں کی انگھوٹھی کے اندرونی حصے پر مارتے اور جب کسی سے ناراض ہوتے تو بے توجہی کے ساتھ اس سے منہ پھیر لیتے ،یا در گزر فر ماتے ،جب خوش ہوتے تو حیا کی وجہ سے آنکھیں بند فر مالیتے ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر تبسم فر مایا کرتے ،تبسم کے وقت دانت مبارک اولے کی طرح چمک دار نظر آتے ، جب کسی بات پر تعجب فر ماتے تو ہاتھ پلٹ پلٹ لیتے تھے ۔
موزے اور جوتے دونوں چمڑے کے پہنتے ، چاندی کی انگھوٹھی دائیں ہاتھ میں پہنا کرتے ، لنگی اور چادر استعمال فر ماتے مگر کُرتا پا ئجامہ زیادہ پسند فر ماتے تھے کیونکہ ستر پوشی اس میں زیادہ ہے ۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پانچ تلواریں ۔ماثور ۔قصیب ۔قلعی ۔تبار اور ذوالفقار نام کی تھیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سات زرہیں ذات الحواشی ،ابو الشحم ،ذات الوشاح ،فجہ ،سعدیہ ،تبرا ،خریق ناموں کی تھیں ۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیاہ رنگ کا سات ہاتھ لمبا عمامہ باندھا کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چھپی چادر مبارک چھ ہاتھ لمبی اور دو ہاتھ ایک بالشت چوڑی تھی ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی لُنگی چار ہاتھ ایک بالشت لمبی اور دو ہاتھ چوڑی تھی ،لیکن ٹخنوں سے اوہر تھی
۔
 

سرحدی

وفقہ اللہ
رکن
ماشاء اللہ، بہت اچھی شیئرنگ ہے
کیا کیا خوبیاں اللہ تعالیٰ نے جمع کیں۔
اے ازل کے حسیں اے ابد کے حسیں
تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں
اللھم صل علی محمد عدد خلقہ و رضا نفسہ وزنۃ عرشہ و مداد کلمٰتہ
 

أضواء

وفقہ اللہ
رکن

جزاك البارئ جنة عرضها السموات والارض
لاسقم فيها ولامرض استفدت منها كثير
موضوع رائعة جدا جزاك الله خيرا .
 

سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
اس جیسا کوئی اب تک نہ ہوا
اس جیسا کوئی ہوگا بھی نہیں
اس کمبل پوش پہ میں قربان
سیرت بھی حسین صورت بھی حسین​

جزا ک اللہ خیرا
 
Top