جو کارٹون نبی کا مرے بنائے گا

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ڈنک مار​

جو کارٹون نبی کا مرے بنائے گا
خدا گواہ جہنم میں سیدھا جائیگا

جو آسماں کی طرف اپنا تھوک اڑائے گا
اسی کے منہ پہ پلٹ کر وہ تھوک آئے گا

اندھیری شب کے پجاری خبر بھی ہے تجھ کو
بہت ہی جلد اُجالے کا دور آئے گا

کوئی یہ وقت کے چمگادڑوں کو بتلا دے
مرو کہ تم جیو سورج تو جگمگائے گا

قلم تھمادیا بچھو کے ہاتھ میں کس نے
یہ ڈنک مار نہ فطرت سے باز آئے گا

نبی کی شان میں گستاخیاں معاذ اللہ
خدا کا قہر ہی اس کا مزہ چکھا ئے گا

یہ بائیبل نہیں قرآن ہے سمجھ لینا
کہ جس کا ایک بھی نقطہ نہ بدلا جا ئیگا

بندھے گی حشر میں امید ہم غریبوں کی
خدا کا لاڈلا جس وقت مسکرائے گا

حضور ّ آئے تو دنیا میں دور امن آیا
ہر ایک لمحہ ماضی تمہیں بتائے گا

وہ جس کا ذکر خدا نے بلند فر مایا
کمینہ بندہ بھلا کیا ایسے جھکائے گا

عطا غلام نبی ہے تو وقت آنے پر
نبی کے نام پہ گردن بھی یہ کٹائے گا​
 
Top