دیکھو! یہ اللہ واحد قہار کی طرف سے تمہاری جانچ ہے . دیکھو! وہ فر مارہا ہے کہ تمھارے رشتے علاقے قیامت میں کام نہ آئیں گے .مجھ سے توڑ کر کس سے جوڑتے ہو . دیکھو وہ فر مارہا ہے کہ میں غافل نہیں ہوں ،میں بے خبر نہیں ہوں .تمھارے اعمال دیکھ رہا ہوں ، تمھارے اقوال سن رہا ہوں ، تمھارے دلوں کی حالت سے میں خبر دار ہوں .دیکھو! بے پرواہی نہ کرو . پرائے پیچھے اپنی عاقبت نہ بگاڑو اللہ اور رسول کے مقابل ضد سے کام نہ لو . دیکھو! وہ تمھیں سخت عذاب سے ڈراتا ہے .اس کے عذاب سے کہیں پناہ نہیں .دیکھو! وہ تمھیں اپنی رحمت کی طرف بلاتا ہے .بے اسکی کی رحمت کے کہیں پناہ نہیں.
اقتباس تمہید امتحان . مولانا احمد رضا خاں صاحب بریلوی
اقتباس تمہید امتحان . مولانا احمد رضا خاں صاحب بریلوی