نبی کا نام

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام

نبی کا نام ہے ایسے خدا کے نام کے بعد
کہ جیسے کوئی مؤذن رہے امام کے بعد

یقین ختم نبوت پہ کیوں نہ ہو آخر
کہیں نکلتا ہے سورج بھی کوئی شام کے بعد

حضور آئے تو ہر دیں کے بجھ گئے تارے
کوئی نہ چمکا عرب کے مہ کام کے بعد

شمیم خلد ہے سرکار کے پسینے میں
مہکتے جاتے ہیں کیوں راستے خرام کے بعد

ہم ان کی نعت جو لکھیں تو کس طرح لکھیں
خطاب جن کو خدا تبھی کرے سلام کے بعد

سلامتی ہے عطا راہ شاہ طیبہ میں
کہیں نجات نہیں سید الانام کے بعد​
 
Top