نعت رسول عربی (صلی اللہ علیہ وسلم)

شرر

وفقہ اللہ
رکن افکارِ قاسمی
نعت رسولِ عربی (صلی اللہ علیہ وسلم)

نیک وبد کی نہ تھی پہچان رسول عربی
سب گنہگار تھے انسان رسول عربی

آپ کے صدقہ، زمانہ کو ملی ہے بے شک
بے بہا دولتِ ایمان رسول عربی

آپ ہی نے شبِ اسرا میں امامت کی تھی
آپ نبیوں کے ہیں سلطان رسول عربی

عرش ہے زیرِ قدم آپ کے اللہ کی قسم
آپ اللہ کے ہیں مہمان رسول عربی

آپ کے باغ کے ہیں پھول شگفتہ سب ہی
ہوں ابو بکر کہ عثمان رسول عربی

آپ کے واسطے عالم کی ہو ئی ہے تخلیق
ہے شرر کا یہی ایمان رسول عربی​
 
Top