لباس کی سنتیں

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
لباس کی سنتیں​

1) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو سفید رنگ کا کپڑا پسند تھا.
2) قمیص ،کرتا یا صدری وغیرہ پہنیں تو پہلے دایاں ہا تھ آستین میں ڈالیں ، پھر بایاں ہاتھ اسی طرح پا جامہ اور شلوار کے لئے پہلے دایاں پاؤں پھر بایا ں پا ؤں.
3) پا جامہ ، شلوار یا لنگی ٹخنہ سے اوپر رکھیں ٹخنہ سےنیچے لٹکانے سے اللہ تعالیٰ ناراض ہو تے ہیں . نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تہبند ٹخنہ سے نیچے لٹکانے والے پر اللہ تعالیٰ
نظرِ رحمت نہیں فر مائے گا.
4) نیا کپڑا پہن کر یہ دعا پّڑھیں.الحمد للہ الذی کسانی ھٰذا من غیری حول منی ولا قوۃ ،
5) عمامہ کے نیچے ٹوپی رکھنا سنت ہے بغیر ٹوپی کے عمامہ با ندحنا خلاف سنت ہے .
6) سیاہ صافہ باندھنا مسنون ہے ، شملہ چھوڑنا بھی مسنون ہے ، شملہ کی مقدار ایک ہاتھ یا اس سے زیادہ بھی ثابت ہے .
7) کپڑے اتارتے وقت بسم اللہ کہیں اور ابتدا بائیں جانب سے کریں . قمیص یا کرتا وغیرہ اتارنا ہو تو تو پہلے بایاں ہاتھ آستین سے نکالیں پھر داہنا ہاتھ ،اسی طرح شلوار اور پا جامہ اتارتے وقت پہلے بایاں پیر باہر نکالیں پھر داہنا .
8) جوتا داہنے پاؤںمیں پہنیں پھر بائیں پاؤں میں .
9) اترتے وقت پہلے بائیں پاؤں سے اتاریں پھر دائیں پاؤں سے .
10) نیا جوتا پہن کر یہ دعا پڑھیں . اللھم انی اسئلک من خیرہ وخیر ما ھو لہ واعوذ بک من شر ہ وشر ما ھو لہ
 
Top