سلام
سلام اس پر کہ جس نے ہم کو راہ ِحق دکھائی ہے
سلام اس پر کہ جس کی عرش اعظم تک رسائی ہے
سلام اس پر کہ جو ہردم خدا کو یاد کرتا تھا
سلام اس پر کہ جو دشمن کی بھی امداد کرتا تھا
سلام اس پر کہ جس کے درپہ جبریلِ امیں آتے
سلام اس پر کہ جس نے رحمتوں کے پھول بر سائے
سلام اس پر خدا کے دین کی جس نے بنِا ڈالی
سلام اس پر کہ جس نے کفر کی ظلمت مٹا ڈالی
سلام اس پر کہ جس کے نور سے روشن ہوا ہر دل
سلام اس پر لرز اٹھا ہے جس کے نام سے باطل
سلام اس پر کہ جس کے در کا ہر انساں سوالی ہے
سلام اس پر کہ جس کی ہر ادا سب سے نرالی ہے
سلام اس پر قمر کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جس نے
سلام اس پر ہزاروں خالی دامن بھر دیئے جس نے
سلام اس پر خدا نے عرش پر جس کو بلایا تھا
سلام اس پر کہ گھر والوں ہی نے جس کو ستایا تھا
سلام اس پر کہ جو آئینہ حسنِ حقیقت ہے
سلام اس پر کہ جو خود پیشوائے دینَ فطرت ہے
سلام اس پر فر شتے جس کے در پر سر جھکاتے ہیں
سلام اس پر شجر تک جس کے نغمے گنگناتے ہیں
سلام اس پر شفاعت جو کرے گا بر سر محشر
سلام اس پر خدا نے جس کو بھیجے ہیں سلام اکثر