چاکلیٹ آئس کریم

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
چاکلیٹ آئس کریم​

images

اشیا ء: کریم آدھا پاؤ۔۔انڈے دو عدد۔ شکر پسی ہو ئی ۵ چائے کے چمچے ۔کوکو پاؤڈر ۳ چائے کے چمچے۔ شکر الگ سے ۳ چائے کے چمچے،کافی آدھا چمچہ۔

تر کیب: سب سے پلے کریم کو بٹیر سے خوف پھیٹ لیں اس کے بعد کوکو پاؤڈر اور کافی ،پانچ چمچے شکر ملا کر خوب اچھی طرح بیٹ کر لیں ،کریم بیٹ کر نے کے بعد بیٹر میں لگے ہوئےکریم کے اجزاء دوسروں چیزوں میں شامل نہ ہوں اور پھر انڈے کی زردی اور سفیدی کو دو برتنوں میں احتیاط سے علیحد ہ رکھیں کہ وہ ذرا بھی آپس میں ملنے نہ پائیں ،زردی میں الگ سے لی گئی شکر ڈال کر کوب اچھی طرح بیٹ کر کے رکھ دیں ۔اب سب آخر میں صرف سفیدی کو بیٹ کرنا ہے ۔سفیدی کو اس طرح بیٹ کریں کہ اس کا جھاگ برتن کے پیندے تک آجائے اور آپ با اسانی برتن کو الٹ کر دیکھ سکیں ۔اب بیٹ کی ہوئی کریم میں پہلے زردی ڈال دیں جو کہ پہلےبیٹ کر لی گئی ہے اس کے بعد سفیدی کو اس احتیاط سے ڈالیں کہ اگر وہ نیچے سے اپنی اصل شکل میں آنا شروع ہو گئی تو اسے دو بارہ بیٹ کرلیں ۔پھر سفیدی کے بھاگ کو ان چیزوں میں ڈال کر چار تہہ بنا لیں ۔ جس طرح رومال کو چار تہہ کی جاتی ہے اس آمیزے کو فریزر میں رکھ دیں۔اور ایک گھنٹہ کے بعد نکال کر دیکھیں اگر اس میں کرسٹل بننے شروع ہو گئے ہیں تو ان سب چیزوں کو بیٹ کریں اور پھر فریزر میں رکھ دیں ۔تین چار گھنٹے بعد مزیدار چاکلیٹ ّئس کریم تیار ہے جس سے بچے اور بڑے سب مزے لے کر کھائیں۔​
 

عتیق

وفقہ اللہ
رکن
بہت خوب جناب قاسمی بھیا.....................


آزمانے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ کتنا مزے دار ہے.
 
Top