1) بیماری میں دوا اور علاج کروانا مسنون ہے .علاج کراتا رہے مگر بیماری کی شفا میں نظر اللہ ہی پر رکھے.
2) کلونجی اور شہد کے ساتھ علاج کرنا سنت ہے .حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان دونوں چیزوں میں شفا رکھی ہے ان دونوں کی تعریف میں بہت سے حدیثیں آئی ہیں.
3) علاج کے دوران نقصان پہنچانے والی چیزوں سے پر ہیز کرنا .
4) اپنے بیمار بھائی کی عیادت کیلئے جانا سنت ہے .
5) بیمار پُرسی کر کے جلد لوٹ آنا سنت ہے .کہیں تمھارے زیادہ دیر تک بیٹھنے سے بیمار ملول ورنجیدہ نہ ہو جائے یا گھر والوں کے کام میں خلل نہ پڑے.
6) بیمار کی ہر طرح کی تسلی کرنا مسنون ہے .مثلآ اس سے یہ کہے کہ ان شا ء اللہ تم جلد اچھے ہو جاؤگے . خدا تعالیٰ بڑی قدرت والے ہیں کوئی ڈر یا خوف پیدا کر نے والی بات بیمار سے نہ کہے .
7) بیمار پُرسی رات میں بھی جا ئز ہے .اس کوجو لوگ منحوس کہتے ہیں غلطی پر ہیں.اسی طرح بیماری کی خبر ملے تو جب دل چاہے عیادت کر آئے .یہ جو خیال ہے کہ تین دن بیمار کے گزر لیں تو عیادت کو جائیں بے اصل بات ہے .
8)جب کسی مریض کی عیادت کرے تو اس سے یوں کہے! لاباس طھور ان شاء اللہ .پھر اسکی شفا یابی کے لئے دعا کرے.سات بار یہ دعا پڑھے.اسئلُ اللہ العظیم َ رب العرش العظیم ان یشفیک. حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فر مایا کہ سات مرتبہ اس کے پڑھنے سے مریض کو شفا ہو گی .ہاں اگر اسکی موت ہی آگئی تو دوسری بات ہے .