اذان واقامت کی سنتیں

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
!)اذان واقامت قبلہ رو کہنا سنت ہے.
2) اذان کے الفاظ ٹہر ٹہر کر ادا کرنا اور اقامت کے الفاظ جلدی جلدی ادا کرما سنت ہے.
3)اذان میں حی علیٰ الصلوٰۃ اور حی علی الفلاح کہتے وقت دائیں اور بائیں جانب منہ پھیرنا سنت ہے .لیکن سینہ اور قدم قبلہ رخ ہی رہے.
4) جب اذان سنو تو تلاوت ، ذکر وتسبیح بند کردو اور اذان کا جواب دو یعنی اذان کے کلمات دھراؤ.جب مؤذن حی علی الصلٰوۃ اورحی علیٰ الفلاح کہے تو جواب میں لاحول ولا قوۃ الا با اللہ کہو .
5) فجر کی اذان میں الصلوۃ خیر من النوم کے جواب میں صدقت وبررت کہا جائے گا.
6) اقامت کا جواب بھی اذان کی طرح دیا جا ئے گا لیکن قد قا مت الصلوٰۃ کے جواب میں اقامھا اللہ وادامھا کہا جا ئے گا .
7) اذان ختم ہو نے کے بعد درود شریف پڑھنا سنت ہے .
8) درود شریف پڑھ کر یہ دعا پڑھیں . اللھم رب ھذہ الدعوت التامۃ والصلٰوۃ القائمۃ اٰت محمد ن الوسیلۃ والفضیلۃ وابعثہ مقاما محمود ن الذی وعدتہ انک لا تخلف المیعاد
 
Top