1) مسنون نکاح وہ ہے جو سادہ ہو جس میں ہنگامہ یا زیادہ تکلفات اور جہیز وغیرہ کے سامان کا جھگڑا نہ ہو.
2)نکاح کیلئے نیک اور صالح فرد کو تلاش کرنا اور منگنی یا پیغام بھیجنا مسنون ہے.
3)جمعہ کے دن مسجد میں اور شوال کے مہینہ میں نکاح کرنا پسندیدہ اور مسنون ہے.
4) نکاح کو مشہور کرنا اورنکاح کے بعد چھوارے یا کھجور لٹانا یا تقسیم کرنا سنت ہے.
5)حسبِ استطاعت مہر مقرر کرنا سنت ہے.
6) شادی کی پہلی رات جب بیوی سے تنہائی ہو تو بیوی کی پیشانی کے اوپر کے بال پکڑ کر یہ دعا پڑھے. اللھم انی اسئلک خیرھا وخیر ما فیھا واعوذ بک من شرھا وشر ما فیھا.
7) جب بیوی سے صحبت کا ارادہ کرے تو یہ دعا پڑھے. ورنہ شیطان کا نطفہ بھی مرد کے نطفہ کے ساتھ اندر چلا جاتا ہےاور اولاد شیطان کی خصلتوں میں مبتلا ہوگی دعا یہ ہے .بسم اللہ اللھم جنبنا الشیطٰن وجنب الشیطٰن ما رزقتنا. میں اللہ کا نام لے کر یہ کام کرتا ہوں اے اللہ! ہم کو شیطان سے بچا اور جو اولاد تو ہم کو دے اس کو بھی شیطان سے دور رکھ .اس دعا کو پڑھ لینے سے جو اولاد پیدا ہو گی اسکو شیطان کبھی ضرر نہ پہنچا سکے گا.