جو ہو گئے نبی کے خود کو بدل بدل کے
ان کو پکارتی ہے جنت مچل مچل کے
ائے زائر مدینہ سرکار کی گلی میں
اپنے قدم بڑھانا لیکن سنبھل سنبھل کے
کوئے نبی کے ذروں کا حسن دیکھتے ہیں
خورشید وماہ وانجم آنکھیں مسل مسل کے
دعووں کو چھوڑ پہلے قربان ہو نبی پر
کہتی ہیں مدعی سے شمعیں پگھل پگھل کے
ائے چارہ سازو چھیڑو ذکر نبی کا نغمہ
چھوڑو جہاں کی باتیں قضیئے محل محل کے
پیارے نبی نے آکر ان کو گلے لگایا
دنیا نے رکھ دیا تھا جن کو کچل کچل کے
محبوبِ کبریا نے ٹوٹے دلوں کو جوڑا
لوٹے ہیں ان کے در سے روتے روتے بہل بہل کے
امت کے غم میں آقا راتوں کو رورہے ہیں
دامن بھگو رہے ہیں آنسو نکل نکل کے
یہ معجزہ بھی دیکھو آقا کی انگلیوں کے
سیراب کر رہا ہے چشمہ ابل ابل کے
جس دل میں سنتوں کی عظمت نہیں عطا وہ
پستی میں گر رہا ہے دیکھو پھسل پھسل کے
ان کو پکارتی ہے جنت مچل مچل کے
ائے زائر مدینہ سرکار کی گلی میں
اپنے قدم بڑھانا لیکن سنبھل سنبھل کے
کوئے نبی کے ذروں کا حسن دیکھتے ہیں
خورشید وماہ وانجم آنکھیں مسل مسل کے
دعووں کو چھوڑ پہلے قربان ہو نبی پر
کہتی ہیں مدعی سے شمعیں پگھل پگھل کے
ائے چارہ سازو چھیڑو ذکر نبی کا نغمہ
چھوڑو جہاں کی باتیں قضیئے محل محل کے
پیارے نبی نے آکر ان کو گلے لگایا
دنیا نے رکھ دیا تھا جن کو کچل کچل کے
محبوبِ کبریا نے ٹوٹے دلوں کو جوڑا
لوٹے ہیں ان کے در سے روتے روتے بہل بہل کے
امت کے غم میں آقا راتوں کو رورہے ہیں
دامن بھگو رہے ہیں آنسو نکل نکل کے
یہ معجزہ بھی دیکھو آقا کی انگلیوں کے
سیراب کر رہا ہے چشمہ ابل ابل کے
جس دل میں سنتوں کی عظمت نہیں عطا وہ
پستی میں گر رہا ہے دیکھو پھسل پھسل کے