عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ قَالَ کُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صلی الله عليه وسلم يَوْمًا فَقَرَّبَ طَعَامًا فَلَمْ أَرَ طَعَامًا کَانَ أَعْظَمَ بَرَکَةً مِنْهُ أَوَّلَ مَا أَکَلْنَا وَلا أَقَلَّ بَرَکَةً فِي آخِرِهِ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللهِ کَيْفَ هَذَا قَالَ إِنَّا ذَکَرْنَا اسْمَ اللهِ حِينَ أَکَلْنَا ثُمَّ قَعَدَ مَنْ أَکَلَ وَلَمْ يُسَمِّ اللَّهَ تَعَالَی فَأَکَلَ مَعَهُ الشَّيْطَانُ.
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک مرتبہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے ، کہ کھانا سامنے لایا گیا میں نے آج جیسا کھانا کہ جو ابتداء یعنی کھانے کے شروع کے وقت نہایت بابرکت معلوم ہوتا ہو اور کھانے کے ختم کے وقت بالکل بے برکت ہو گیا ہو کبھی نہیں دیکھا تھا۔ اس لئے حیرت سے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شروع میں ہم لوگوں نے بسم اللہ کے ساتھ کھانا شروع کیا تھا اور اخیر میں فلاں شخص نے بدون بسم اللہ پڑھے کھایا اس کے ساتھ شیطان شریک ہو گیا۔
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صلی الله عليه وسلم مِنْ خُبْزِ الشَّعِيرِ يَوْمَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ حَتَّی قُبِضَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل وعیال نے مسلسل دو دن کبھی جو کی روٹی سے پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا۔
َنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صلی الله عليه وسلم يَأْکُلُ الْقِثَّائَ بِالرُّطَبِ.
عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم ککڑی کو تازہ کھجور کے ساتھ نوش فرماتے تھے۔