اپنے والدین کو گالیاں مت دلوائیں!

محمدداؤدالرحمن علی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
منتظم اعلی
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
'' کبیرہ گناہوں میں سے ایک بڑا گناہ یہ ہےکہ کوئی شخص اپنے والدین پر لعن طعن کرے۔
پوچھاگیا :یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)!آدمی بذات خود اپنے والدین پر کیسے لعن طعن کر سکتا ہے؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
'' جب کوئی شخص دوسرے کے والد کو گالی دے گا تو دوسرا شخص بھی جواب میں اس کے والد اور والدہ ہو گالی دے گا(گویا پہلا شخص اپنے والدین کو گالی دلوانے کا خود سبب بنا)۔''
(صحیح بخاری:5973)
 
Top