علمی ارشادات

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
علمی ارشادات
فرمایا: تکبر بری چیز ہے ، یہ جس قدر انسان میں ہوگا اتنی ہی عقل گھٹے گی ۔
فرمایا کمینے شخص کا حربہ گا لیاں ہیں۔
فرمایا : ایک عالم کی موت کو ابلیس ۹۰؍ عابدوں کے مرنے سے بہتر سمجھتا ہے ۔
فرمایا : ایک ہزار عابدوں سے وہ ایک عالم بہتر ہے جو اپنے علم سے فائدہ پہچارہا ہو
فرمایا: میرے ماننے والے وہ ہیں جو اللہ کی اطاعت کریں۔
فرمایا: آنسوؤں کی بڑی قیمت ہے ،رونے والا بخشا جاتا ہے اور جس رخسار پر آنسو جاری ہوں وہ ذلیل نہیں ہوتا ۔
فرمایا: خدا کے نزدیک بہترین عبادت پاک دامنی ہے ۔
فرمایا : دعا سے قضا بھی ٹل جاتی ہے۔
فرمایا نیکی بہترین خیرات ہے۔
فرمایا جو خوشحالی میں ساتھ دے اور تنگ دستی میں دور رہے وہ تمہارا بھائی اور دوست نہیں ہو سکتا۔
حضرت امام محمد باقرؓ
 
Top