خالق کی پہچان
ایک عارف سے کسی نے خالق کے متعلق سوال کیا (اور اللہ تعالی کے سب نام پاکیزہ ہیں) آپ نے سائل سے فرمایا کہ اگر تو خالق کی ذات کو پوچھنا چاہتا ہے تو اس کے اس کی مثل کوئی چیز نہیں۔ اور اگر اس کی صفات دریافت کرنا چاہتا ہے تو ایک ہے ،سب اسی کے محتاج ہیں، نہ اس نے کسی کو جنا، نہ کسی سے جنا گیا اور اس کے برابر کوئی نہیں ہے ۔اور اگر اس کا نام پوچھنا چاہتا ہے تو وہ اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ،غائب اور حاضر کا جاننے والا ہے اور وہ بڑا مہر بان ہےنہایت رحم والا ہے۔ اگر اس کے کام کو پوچھنا چاہتا ہے تو ہر دن ایک خاص شان میں ہے کسی کو جلاتا ہے کسی کو مارتا ہے کسی کو عزت دیتا ہے کسی کو ذلیل کرتا ہے (البنیان المشید ترجمہ البرہان المؤید)
Last edited: