امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی ایک مفید نصیحت

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
امام غزالی کی ایک مفید نصیحت​
امام غزالی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ عہد ماضی میں عوام کی گمراہی کا باعث بعض مرتبہ خود اہل حق کا تعصب بن گیا ہے۔ انہوں نے حق کی حمایت میں ناحق جماعت کو بنظر حقارت اور نفرت دیکھا ،جاہلوں نے صرف ان کی ضد میں اپنے جہل و عناد میں اور تشدد اختیار کیا ۔شدہ شدہ یہ وقتی ضد دائمی عقائد بن گئے حتیٰ کہ کلام اللہ کے حدوث و قدم کے مباحث میں یہاں تک مبالغہ آمیز یاں ہوئیں کہ جو آواز انسان کے حلقوم سے نکلتی ہے، اس کو بھی قدیم کہہ دیا گیا۔کاش اگر یہ مقابلے ومناظر نہ ہوتے تو یہ بے معنیٰ کلمات جو بعد میں عقائد بن گئے شاید کسی مجنوں کی زبان سے بھی نہ نکلتے (ترجمان السنۃ)
 
Top