اطاعت محمد ؐ کی جس نے بھی کی ہے
خدا کی قسم حق پہ وہ آدمی ہے
محمد ؐ کے رستے پہ جب سے چلی ہے
مری زندگی معتبر ہوگئی ہے
عقیدت سے نعت نبیؐ جب لکھی ہے
قلم سے لڑی موتیوں کی بنی ہے
دیاجس نے قانون جینے کا ہم کو
عجب شان والا ہمارا نبی ؐ ہے
جو خیر البشر ہے امام رسل بھی
ہمیں فخر ہے وہ ہمارا نبی ؐ ہے
زمانے کاہے تو ہی اک ایسا رہبر
مساوات کی جس نے تعلیم دی ہے
تری گود میں ہے دو عالم کی رحمت
حلیمہ تری شان کتنی بڑی ہے
بنا ہوں میں جب سے مطیع محمد ؐ
محبت سے دنیا مجھے دیکھتی ہے
ملے گی اسے خلد محشر میں محضرؔ
جسے آپ ؐ کہہ دیں مرا امتی ہے
مشرف حسین
خدا کی قسم حق پہ وہ آدمی ہے
محمد ؐ کے رستے پہ جب سے چلی ہے
مری زندگی معتبر ہوگئی ہے
عقیدت سے نعت نبیؐ جب لکھی ہے
قلم سے لڑی موتیوں کی بنی ہے
دیاجس نے قانون جینے کا ہم کو
عجب شان والا ہمارا نبی ؐ ہے
جو خیر البشر ہے امام رسل بھی
ہمیں فخر ہے وہ ہمارا نبی ؐ ہے
زمانے کاہے تو ہی اک ایسا رہبر
مساوات کی جس نے تعلیم دی ہے
تری گود میں ہے دو عالم کی رحمت
حلیمہ تری شان کتنی بڑی ہے
بنا ہوں میں جب سے مطیع محمد ؐ
محبت سے دنیا مجھے دیکھتی ہے
ملے گی اسے خلد محشر میں محضرؔ
جسے آپ ؐ کہہ دیں مرا امتی ہے
مشرف حسین