مدینہ منورہ میں اور مکے کے آس پاس تقریبا 35 تاریخی مساجد تھیں . جن کا تعلق ابتدائے اسلام سے ہے . مختلف تاریخوں میں ان کا ذکر ہے .ان مساجد کے نام یوں ہیں. مسجد قباء ، مسجد عتبان بن مالک ، مسجد مصباح ، مسجد بنی خرام مسجد مثلہ ، مسجد ابو بکر،مسجد بنی ابو طالب ،مسجد السیق ،مسجد الریاح ، مسجد بنی بحیر ، مسجد فصیح ، مسجد العینین ، مسجد توبہ ، مسجد بنی ظفر ،مسجد الفد یک،مسجد تہنیۃ الوفس ،مسجد بنی دینار ، مسجد السقیہ ،مسجد منارتین ،مسجد المصطر ح ، مسجد البدائی ، مسجد قبلتین، مسجد الاحزاب، ،مسجد الغمامہ ، مسجد سلمان فارسی ، مسجد الجمعہ ، مسجد فاطمۃ الزہرہ ، مسجد الشمس .مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ یہ ساری مساجد اسلام کے مختلف صحابہ کرام اجمعین یا قبائل نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہی تعمیر کی تھیں . ہر مسجد کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کا جاں نثاروں کی یادین وابسطہ ہیں ،ان کے سجدوں کے نشان ہیں .ان کی عقیدتوں ، محبتوں ، اخیر شب تہجد کے سجدوں کے نشان ،اللہ تعالیٰ کی یاد میں زار وقطار رونے کے نشان یہاں موجود ہیں .ان میں کئی مساجد سے حضرت ًمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یادیں وابسطہ ہیں .یا تو ان میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم رُکے تھے ، یہاں نماز بھی ادا کی تھی . کچھ میں وحی بھی نازل ہو ئی تھی . حضرت جبرئیل تشریف لائے تھے اور اللہ تعالیٰ کا کلام نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنایا تھا . ہر مسجد سے اسلام کے اولین دور کا کوئی اہم واقعہ وابستہ ہے .کسی نہ کسی اہم ترن شخصیت جس کا دامن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جڑا ہوا تھا .اس کا نام مساجد سے جڑا ہوا ہے . اسلام کی تاریخ کے زریں وتا بناک صفحات کا سلسلہ ان کا ربط ان تاریخی مقامات سے ایک زنجیر کی طرح بندھا ہوا ہے . ان مقامات کا تحفظ ہماری تاریخ کو ایک حقیقت بھرا روپ عطا کرتا ہے ہے .اہم ترین بات تو یہ ہے کہ یہ تاریخی مساجد ، یہ مقامات اسلامی تاریخ کے اولین دور اور اُس کے مقدس ومکرم اصحاب کرام اجمعین سے جا ملتا ہے ، جن کے نقش قدم پر ہم چل رہے ہیں . جن کی راہوں کو اپنائے ہوئے ہیں . جن کے تذکرے کے بغیر اسلامی تاریخ مکمل نہیں ہوتی . جنہوں نے اپنے کارناموں سے زمانے کو متاثر کیا .