سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا :میری قبر کو عبادت گاہ نہ بناؤ ، مجھ پر درود بھیجو ، بلا شبہ تمہارا درود مجھ تک پہنچتا ہے ، چاہے تم جہاں رہو (ابوداؤد)
سیدنا علی بن ابی طالبؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا: حقیقی معنوں میں بخیل وہ شخص ہے ، جس کے پاس میرے نام کا تذکرہ ہوا، لیکن اس نے مجھ پر درود نہیں بھیجا (ترمذی)
حضرت عبد ا ﷲ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲؐ نے فرمایا: جو شخص مجھ پر بکثرت درود شریف پڑھتا ہے ، قیامت کے روز وہ سب سے زیادہ میرے قریب ہوگا ۔ (ترمذی)