بیگم

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
بندر کی طرح مجھےنچاتی ہے میری بیگم
دن میں بھی ستارے دکھاتی ہے میری بیگم

چغلیوں میں لگتا ہے ماسٹرز کیا اس نے
محلے بھر میں آگ لگاتی ہے میری بیگم

پنجابی بولتی ہے انگریزی لب ولہجے میں
یوں سوسائٹی ہائی بنا تی ہے میری بیگم

خواب میں ڈر کر بھاگ جاتا ہوں اکثر
بغیر میکپ جب یاد آتی ہے میری بیگم

مجھے دیتی ہے کھانے کریلے اور کدو
خود ہر روز روسٹ کھاتی ہے میری بیگم

ہر موضوع پر بولتی ہے جاہلوں کی طرح
بولنے میں نہیں مات کھاتی ہے میری بیگم

دکھائی دیتی کبھی رفیق تو کبھی فیقا
رات کو جب سوٹا لگاتی ہے میری بیگم

رونے دھونے میں کوئی نہیں اس کا ثانی
ہر میت پر بلائی جاتی ہے میری بیگم

بن ٹھن کے جب مجھے دیکھتی ہے پیار سے
پھر جھوٹ مجھ سے بلواتی ہے میری بیگم

ہر وقت رونا روتی رہتی ہے مہنگائی کا
لیکن روز بیوٹی پارلر جاتی ہے میری بیگم

جب آتے ہیں اس کے ماں باپ ملنے
ظالم سے مظلوم بن جاتی ہے میری بیگم

ہر فیشن دیکھ کر فلموں میں ڈراموں میں
درزیوں کی سیل بڑھاتی ہے میری بیگم


سسرالی مہمانوں سے ہے اسے خدا کا بیر
بس پانی ہی پر ان کو ٹر خاتی ہے میری بیگم


میکے میں مشہور ہے اسکی مہمان نوازی
ان کو ناشتے میں پزا کھلاتی ہے میری بیگم

اپنی زبان سے کہتی ہے حور میں ہوں
مجھے تو لنگور جیسی نظر آتی ہے میری بیگم

کتنے سہانے گذرتے ہیں وہ دن
جن دنوں میکے چلی جاتی ہے میری بیگم

اپنے آٹھ بھائیوں کا جب دیتی ہے حوالہ
ایسے دھوتی گیلی کرواتی ہے میری بیگم

طاہر تو اک ادارے میں ہے ادنیٰ ملازم
سب کو سرکاری افسر بتاتی ہے میری بیگم

طاہر جاوید طاہر​
 

سیما

وفقہ اللہ
رکن
:-(||> :-(||> :-(||> :-(||> :-(||> :-(||>
ابھی فون کر کے بھابی کو بتاتی ہوں بھائ نے کیا کیا لکھا ہے ٹھر جاو اب اس کو ڈلیٹ نا کرنا اچھا بھائ :-(||>
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سیما بہن گھر کی بات گھر ہی میں رہنے دو بہنیں تو بھائیوں کی راز دار ہوتی ہیں.پلیز بہن. ورنہ کہنا پڑے گا .
کھانا پینا بند کر دیتی ہے میری بیگم.
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
اور جب جائے میری بیگم میکے اپنے
تب لائف ہوجاتی ہے میری "بے غم"

احمد قاسمی نے کہا ہے:
سیما بہن گھر کی بات گھر ہی میں رہنے دو بہنیں تو بھائیوں کی راز دار ہوتی ہیں.پلیز بہن. ورنہ کہنا پڑے گا .
کھانا پینا بند کر دیتی ہے میری بیگم.

بات کھانا نہ کھانے پر ہی ختم ہوجاتی ہے یا پھر مار کوٹ۔۔۔ چلیں رہنے دیں۔ ہم نے بھی یہ دن دیکھنے ہیں۔ مذاق کرنا بری بات ہے۔
 

سیما

وفقہ اللہ
رکن
بن ٹھن کے جب مجھے دیکھتی ہے پیار سے
پھر جھوٹ مجھ سے بلواتی ہے میری بیگم

:-(||> :-(||> '@-@ ھممم کیا بات ہے بھابی کی بھی جی اچھا نہں کہونگی بھابی کو اب ٹھیک ہے ناںo|^_^|o
 

محمد شہزاد حفیظ

وفقہ اللہ
رکن
قاسمی بھائی آپ کے حالات دیکھ کر دکھ ہوا اور خوش بھی ہو کہ ایک میں ہی اکیلا مظلوم نہیں ساتھ میں اور بھی ہیں۔
لوگ کہتے ہیں کہ خواتین کم مرتی ہیں جس کی بڑی وجہ میک اپ ہوتا ہے ۔جب دن کو موت کا فرشتہ طے کر لیتا ہے کہ آج رات کو اس عورت کی روح قبض کروں گا تو جب موت کا فرشتہ رات کو آ جاتا ہے تو عورت پہلے سے چہرہ دھو کر سوئی ہوئی ہوتی ہے تو فرشتہ کہتا ہے ارے یہ تو کوئی اور ہے ۔
:-(||> :-(||> :-(||>
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
محمد شہزاد حفیظ نے کہا ہے:
قاسمی بھائی آپ کے حالات دیکھ کر دکھ ہوا اور خوش بھی ہو کہ ایک میں ہی اکیلا مظلوم نہیں ساتھ میں اور بھی ہیں۔
لوگ کہتے ہیں کہ خواتین کم مرتی ہیں جس کی بڑی وجہ میک اپ ہوتا ہے ۔جب دن کو موت کا فرشتہ طے کر لیتا ہے کہ آج رات کو اس عورت کی روح قبض کروں گا تو جب موت کا فرشتہ رات کو آ جاتا ہے تو عورت پہلے سے چہرہ دھو کر سوئی ہوئی ہوتی ہے تو فرشتہ کہتا ہے ارے یہ تو کوئی اور ہے ۔
:-(||> :-(||> :-(||>

سچ بتاؤں مجھے آپ ہی کے تبصرہ کا منتظر تھا.مجھ سے اگر کوئی پو چھتا ہے
''دنیا کی مظلوم ترین مخلوق کو نسی ہے'' تو بے اختیار ہونٹوں پر یہ مچلتا ہے .شادی شادہ مرد.
لیکن اب تک کہہ نہ سکا.


زبردست ''فرشتہ کہتا ہے ارے یہ تو کوئی اور ہے ۔''
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
یار لوگ شادی سے بہت ڈرارہے ہو، یار صورت حال یہی رہی تو میں اپنا نظریہ تبدیل کرلوں، کہیں آپ حضرات ذہن سازی تو نہیں کررہے ہماری؟ '@^@|||'@^@|||'@^@|||
 

رجاء

وفقہ اللہ
رکن
آپ کواس نظم کےبعد گھر جاتےہی کس طرح کےحالات کاسامنا کرنا پڑا
ذراسچی بات بتائیے گا
ویسے لگتاتوکچھ اور ہی ہے۔













:-(||>
 
Top