کورونا کا اثر

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
کورونا کا اثر
سمیہ ناز کوڈ لواڑ ،دھامنے گاؤں ۔مقیم بیلگاوی

ہوا جو اب یہ چلتی ہے ۔۔ وبا کے ساتھ چلتی ہے
سحر لاتیں ہیں بد خبریں۔۔ یہاں مو تیں، وہاں لا شیں

زہر گھولے ہوئے دل میں۔۔خبر یہ تیز پھیلی ہے
ہوا جو اب یہ چلتی ہے ۔۔ وبا کے ساتھ چلتی ہے

ساجد اور منادر ہر۔۔ لگے تالے ہیں اب کیونکر
کورونا نے ہے الجھایا ۔۔ یہ آفت اک پہیلی ہے

ہوا جو اب یہ چلتی ہے ۔۔ وبا کے ساتھ چلتی ہے
جو موقعے کھو دئیے ہم نے۔۔ تو دھوکے کھا لئے ہم نے

شروع کر لیں نمازیں اب۔۔ ابھی یہ رت نو یلی ہے
ہوا جو اب یہ چلتی ہے ۔۔ وبا کے ساتھ چلتی ہے

رہا آباد گھر کس کا۔۔ ہوا بر باد گھر کس کا
کسی کا خاص ہے غائب ۔۔ کسی کی جاں اکیلی ہے

ہوا جو اب یہ چلتی ہے ۔۔ وبا کے ساتھ چلتی ہے
دلوں کو تھام لو اپنے ۔۔ بُنو نہ اب کو ئی سپنو

یہ "ہنتا "آرہی جو اب۔۔ کورونا کی سہیلی ہے
ہوا جو اب یہ چلتی ہے ۔۔ وبا کے ساتھ چلتی ہے​
 
Top