کاغذ

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
کاغذ
محمد اسلم بنگلوری ،کیلی فورنیا​

جب سے دیکھا شباب کاغذ پر
پوری لکھ دی کتاب کاغذ پر

جب تیرے ہجر میں قلم ڈوبا
آیا ہے اک عذاب کاغذ پر

عشق قابو سے ہو گیا باہر
حسن ہے لا جواب کاغذ پر

مانگ تیری بھروں ساروں سے
کیا حسین ما ہتاب کا غذ پر

اُف تیری شوخیوں کا کیا کہنا
اڑ رہا ہے نقاب کاغذ پر

اک نشہ سا ہے اب سیا ہی میں
کس نے ڈالی شراب کاغذ پر

محفلوں سے بہت ہے دور اسلمؔ
ہے وہ عزت مآب کا غذ پر​
 
Top