مسلمان قاتل مقتول جہنم میں

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
حضرۃ ابو بکرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سُنا: جب دو مسلمان اپنی تلواریں لے کر ایک دوسرے کے سامنے آئیں (اوران میں سے ایک دوسرے کو قتل کردے) تو قاتل اور مقتول دونوں (دوزخ کی) آگ میں ہونگے۔ حضرۃ ابو بکرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے یا کسی اور نے عرض کیا: یا رسول اللہ قاتل کا دوزخ میں جانا تو ظاہر ہےلیکن مقتول (دوزخ میں) کیوں جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:اس لئے کہ اس نے بھی تو اپنے ساتھی کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ (مسلم)
 
Top