صحت کا فارمولہ

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
جہاں تک کام چلتا ہوغذاسے
وہاں تک چاہئے بچنا دواسے
اگر تجھ کو لگے جاڑے میں سردی
تو استعمال کر انڈے کی زردی
جو ہو محسوس معدے میں گرانی
تو پی لے سونف یا ادرک کا پانی
بنے گرخون کم، بلغم زیادہ
تو کھا گاجر، چنے، شلغم زیادہ
جگر کے بل پہ ہے انسان جیتا
اگر ضعف جگر ہے کھا پپیتا
جگر میں ہواگر گرمی دہی کھا
اگر آنتوں میں خشکی ہو تو گھی کھا
تھکن سے ہوں اگر عضلات ڈھیلے
تو فوراََ دودھ گرما گرم پی لے
زیادہ گر دماغی ہے ترا کام
تو کھالے شہد کے ہمراہ بادام
اگر ہو قلب پر گرمی کا احساس
مربہ آملہ کھا اور انناس
جو دکھتا ہو گلا نزلے کے مارے
تو کر نمکین پانی کے غرارے
اگر ہے درد سے دانتوں کے بے کل
تو انگلی سے مسوڑھوں پر نمک مل
جو بد ہضمی میں چاہے تو افاقہ
تو دو ایک وقت کا کر لے تو فاقہ​
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
ہمیں معلوم نہیں تھا، آپ شاعر کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر بھی ہیں.
 

محمد شہزاد حفیظ

وفقہ اللہ
رکن
اسداللہ شاہ نے کہا ہے:
جہاں تک کام چلتا ہوغذاسے
وہاں تک چاہئے بچنا دواسے
اگر تجھ کو لگے جاڑے میں سردی
تو استعمال کر انڈے کی زردی
جو ہو محسوس معدے میں گرانی
تو پی لے سونف یا ادرک کا پانی
بنے گرخون کم، بلغم زیادہ
تو کھا گاجر، چنے، شلغم زیادہ
جگر کے بل پہ ہے انسان جیتا
اگر ضعف جگر ہے کھا پپیتا
جگر میں ہواگر گرمی دہی کھا
اگر آنتوں میں خشکی ہو تو گھی کھا


:->~~ :->~~ :->~~ %*-{ %*-{ %*-{
تھکن سے ہوں اگر عضلات ڈھیلے
تو فوراََ دودھ گرما گرم پی لے
زیادہ گر دماغی ہے ترا کام
تو کھالے شہد کے ہمراہ بادام
اگر ہو قلب پر گرمی کا احساس
مربہ آملہ کھا اور انناس
جو دکھتا ہو گلا نزلے کے مارے
تو کر نمکین پانی کے غرارے
اگر ہے درد سے دانتوں کے بے کل
تو انگلی سے مسوڑھوں پر نمک مل
جو بد ہضمی میں چاہے تو افاقہ
تو دو ایک وقت کا کر لے تو فاقہ​
 
Top