ارتقا کا عمل، کچھ بچے بغیر عقل داڑھ کے پیدا ہونگے، تحقیق

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
کراچی (نیوزڈیسک) حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اب کچھ بچے بغیر عقل داڑھ کے پیدا ہوں گے۔ جس کی وجہ ارتقا کا عمل ہے۔ آسٹریلیا کے سائنس دانوں نے انسان میں روپذیر ہونے والی مختلف ارتقائی تبدیلیوں کا انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ انسانی کلائی میں اضافی نس اور انسانی چہرے میں بھی تبدیلیاں آئیں گی کیوں کہ جبڑے کمزور ہوجائیں گے۔ ایڈیلیڈ کی فلنڈرز یونی ورسٹی کی ڈاکٹر ٹیگھن لوکاس کا کہنا ہے کہ انسانی چہرے اب خوراک میں تبدیلی کے باعث چھوٹے ہوجائیں گے۔ جب کہ چھوٹے جبڑوں کا مطلب ہے کہ دانتوں کے لیے جگہ کم ہوجائے گی۔
 
Top