حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات پر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تقریر

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات پر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک مفصل تقریر کی جس کا شروع حصہ یہ ہے کہ:

"اے ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ خدا آپ پر رحم فرمائے۔
اللہ کی قسم آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تمام امت میں سب سے پہلےایمان لائے۔
سب سے زیادہ ایمان کو اپنا خلق بنایا،
سب سے بڑھ کر (صلی اللہ علیہ وسلم) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل دوستدار تھے۔
اور خلق وفضل اور سیرت وصحبت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سب سے زیادہ نسبت حاصل تھی۔
خدا آپ کو اسلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور جمیع مسلمانوں کی طرف سے جزاء خیر دے۔
آمین

 
Top