درد کش ادویات کے استعمال سے دل کی بیماری کا خطرہ

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
درد کش ادویات کے استعمال سے دل کی بیماری کا خطرہ​
ایک نئی تحقیق کے مطابق درد سے بچاؤ کی ادویات کے استعمال سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ خیال رہے کہ آئی برو فین ، نیپرو وکسن اور ڈا ئیکلو فینک اینٹی فلیمیٹری درد کی ادویات کا استعمال دنیا بھر میں عام ہے ۔برٹش میڈیکل جرنل کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں ایسے دس لاکھ عمر رسیدہ لوگوں کی صحت کا جا ئزہ لیا گیا جو درد کش ادویات کا استعمال کر رہے ہیں ۔اس تحقیق کے لیے بر طا نیہ ، ہا لینڈ ، اٹلی اور جر منی کے شہریوں کا انتخاب کیا گیا اور ان شہریوں کے موازنہ ان لوگوں سے کیا گیا جو درد کش ادویات کا استعمال نہیں کرتے ہیں ۔ اٹلی کی یو نیورسٹی میلانو بیکو کا سے وابستہ محقیقین کے مطابق تحقیق سے معلوم ہو ا ہے کہ جو لوگ اینٹی فلیمیٹری ادوایات کا استعمال کرتے ہیں ان میں دل کی بیماری کا خطرہ ۱۹ فیصد بڑھ جاتا ہے ۔بر طانیہ کے ما ہرین صحت کے بقول اس تحقیق میں عمر رسیدہ لوگوں کی صحت کے بارے میں تحقیق کی گئی ہے اس لیے ۶۵ سال سے کم عمر لوگ اس تحقیق سے متا ثر نہیں ہو ئے لیکن عمر رسیدہ لو گوں کے لیے یہ تحقیق با عث تشویش ہو سکتی ہے ۔
ادھر بر طا نہ میں امراض قلب کے رفاہی ادارے بر ٹش ہا رٹ فا ؤنڈیشن کے مطابق مریضوں کو ان ادویات کا کم سے کم استعمال کرنا چا ہیے ۔ برٹش ہا رٹ فا ؤنڈیشن کے میڈیکل ڈا ئرکٹر پرو فیسر پیٹرو یز برگ کے بقول کافی برسوں سے یہ بات عیاں ہے کہ ایسے افراد جن میں دل کی بیماری ہو نے کا خطرہ ہو انھیں ان ادویات کا استعمال احتیاط سے کرنا چا ہیے ۔پروفیسر و یز برگ کے مطابق ان ادویات سے وہی لوگ متا ثر ہو تے ہیں جو ان کا زیادہ استعمال کرتے ہیں جبکہ کبھی کبھار کا استعمال نقصان دہ نہیں ہے ۔( صحافت ۔ ممبئی)
 
Top