اگر فیس ماسک نہیں پہنتے تو یہ جاننا آپ کے لہے ضروری ہے
۳/ فٹ کی سماجی دوری اس بیماری کے بچاؤ کے لیے مددگار ہے مگر ۶/ فٹ کا فاصلہ زیادہ مثالی ہے :تحقیق
نئی دہلی : فیس ماسک نئے کورونا وائرس سے ہو نے والی بیماری کووڈ ۱۹ کے پھیلاؤ کو محدود کر ے لیے انتہا ئی اہم ہے ۔یہ بات امریکا میں ہو نے والی ایک طبی تحقیق میں سامنت آئی ۔ ما یو کلینک کی تحقیق میں پتلوں کو استعمال کر کے مختلف فا صلوں سے منہ یا ناک سے خارج ہو نے والے ذرات کی مقدار کی جانچ پڑتال فیس ماسک یا اس کے بغیر کی گئی ۔اس تحقیق کے نتا ئج ابھی کسی طبی جریدہ میں شائع نہیں ہو ئے مگر ما یوکلینک نے اپنی ویب سائٹ پر جا ری کئے ہیں ۔ تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ ۳/ فٹ کی سماجی دوری اس بیماری سے بچاؤ کے لیےمددگار ہے مگر ۶/ فٹ کا فا صلہ زیادہ مثالی ہے ۔تحقیق میں یہ بھی جا نچا گیا کہ فیس ماسک کتنے مؤثر طریقے سے ہوا میں موجود وائرل ذرات کی مقدادر کو بلاک کر سکتے ہیں ۔ یہ بتا نے کی ضرورت نہیں کہ منہ یا ناک سے کارج ہو نے والے یہ ذرات ہی اس وائرس کی ایک سے دوسرے فرد میں منتقلی کا مر کزی ذریعہ ہیں ۔ اس تحقیق میں یہ دریا فت کیا گیا کہ ایک فٹ کے فا صلے پر مو جود دونوں افراد ماسک نہ پہنے ہو ئے ہوں تو پھر وائرل ذرات کو کووڈ ۱۹ کا خطرہ سو فیصد تک ہو تا ہے ۔ ،جو ۳ فٹ دوری سے ۱۷ فیصد تک لا یا جا سکتا ہے جبکہ ۶/ فٹ دوری پر یہ خطرہ ۳ فیصد رہ جاتا ہے ۔تاہم جب دو نوں افراد نے ما سک پہنا ہو تو ایک فٹ دوری سے بھی یہ خطرہ ۰' ۵ فیصد سے بھی کم ہو تا ہے یعنی نہ ہو نے کے برابر تحقیق میں شامل میتھیو کال اسٹروم نے تا یا ہم نے کووڈ ۱۹ کے خطرے کو کم کر نے کا موثر ترین ذریعہ دریافت کیا ہے اور وہ ہے فیس ماسک پہننا ۔ انہوں نے بتا یا ہم نے دریا فت کیا کہ تلف کیے جا نے والے کا غذی میڈیکل ما سک اور ۲ تہہ والے کپڑے ک ما سک ذرات کی نظام تنفس تک رسائی کا خطرہ مو ثر طریقے سے کم کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وائرل ذرات کے تحفظ کے حوالے سے فیس ماکس کی اقسام میں کو ئی فرق دریا فت نہیں کیا ۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فیس ماسک ا ور سماجی دوری کے ساتھ وائرس سے بچنے کے لیے دیگر موثر طریقوں میں اکثر ہا تھ دھونا، کھانے سے قبل اور بعد یا ماسک اتارنے کے بعد ہا تھ دھونا یا ہینڈ سینٹائزر کا استعمال قابل ذکر ہیں ۔ مایو کلینک کے ایک اور ما ہر داکٹر ایلی بیریری نے بتا یا میرے خیال میں ہمارے پاس اب ما سک کی اہمیت کے حوالے سے کچھ زیادہ معلومات مو جود ہیں اور متعدد تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا کہ ماسک وائرسز کو بلاک کرنے میں موثر ہیں ۔ مگر اس وبا کے حوالے سے زیادہ اہم یہ ہے کہ دونوں فریقین کا ماسک کس حد تک موثر ہے ۔انہوں نے باہم معروضی طریقے سے دریا فت کیا کہ فیس ماسک آپ کے اپنے ارد گردلوگوں کے لیے انتہا ئی اہم ہے ،اگر آپ ایک ما سک پہنتے ہیں تو دوسروں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اور اگر دو ماسک پہنتے ہیں تو وہ آپ کو تحفظ فرا ہم کر رہے ہو تے ہیں ( بشکریہ صحافت ۔۳۰ ،نومبر ۲۰۲۰ء