خوراک نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی بھر خوراک کہ انتہائی پاکیزہ اور ضرورت کے مطابق استعمال فرمائی ہے بعض دفعہ نفلی روزے رکھنے کی بنا پر بھی خوراک کم کھائی۔غرضیکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پیٹ بھر کر کھانا تناول نہ فرمایا۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی روزمرہ کی خوراک میں گندم اور جو کے آٹے کی روٹی شامل ہے جو کہ حیات کی بقاء کے لئے ضروری ہے روٹی کے ساتھ سالن کے طور پر جو میسر آیا استعمال کیا ہے ان میں بکرا،دنبہ،گائے،اونٹ،مرغ اور مباری کا گوشت قابل ذکر ہے۔مچھلی کا گوشت بھی آپ نے کھایا ہےسالنوں میں عموما شوربے والے سالن کو پسند فرمایا۔روٹی اور سالن کے علاوہ محدثین نے آپ کی خوراک میں چاولوں کے استعمال کا ذکر کیا ہے۔پھلوں میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور ،تربوز، خربوزہ،انار،بہی،انجیر،انگوراور ککڑی استعمال فرمائی ہے۔
سبزیوں میں کدو،چقندر اور میتھی آپ کو پسند تھی۔گھی،پنیر اور دودھ بھی بہت پسند تھی۔دودھ کی لسی ،شہد ملا پانی اور ستو آپ کو بہت مرغوب تھے۔گرمیوں میں اکثر اوقات ان اشیاء کو استعمال فرماتے ٹھنڈے اور میٹھی چیز بھی آپ کو پسند تھی علاوہ ازیں سرکہ اور زیتون کا تیل آپ کے معمول کے استعمال میں رہا ہے۔