تسبیحات پڑھنے کا طریقہ
افادات عارفی
حضرت رحمۃ اللہ علیہ فرما یا کرتے کہ لوگ تسبیحات تو پڑھتے ہیں ، مگر ان کے پڑھنے کا جو طریقہ ہے وہ اکثر کو معلوم نہیں ،اس لیے تسبیحات پڑھنے سے پورا نفع نہیں ہو تا۔افادات عارفی
تسبیحات پڑھنے کا اصل طریقہ ءہ ہے کہ جب استغفار کی تسبیح پڑھنے لگیں تو پہلے یہ تصور کر لیں کہ یا اللہ ! میں آپ کا ایک خطا کار بندہ ہوں گناہوں کا مرتکب ہوں طرح طرح کی غفلتوں اور کو تاہیوں کا شکار ہوں یا اللہ ان گناہوں اور ان غفلتوں اور کوتاہیوں کو آپ کے سوا کوئی معاف کرنے والا نہیں ہے لہذا آپ سے ان گناہوں کی معافی اور گناہوں کی خباثت وگندگی سے پاک وصاف ہو نے ک لیے استغفار کرتا ہوں، اس کے بعد پوی توجہ سے استغفار کی تسبیح پڑھیں۔
جب درود شریف کی تسبیح پڑھنے لگیں تو پہلے یہ تصور کریں کہ رسالت مآپ ﷺ ہمارے سب سے بڑے محسن ہیں ، آپ نے ہماری خاطر کیسی کیسی تکلیفیں برداشت کیں، آپ ﷺ ہم پر کتنے شفیق ومہربان تھے ، ہمارے لیے کیسی کیسی دعائیں ما نگیں ، آپ ﷺ سے محب کرنا اور آپ ﷺ کےحقوق ادا کرنا ہم پر واجب ہیں ، لہذا آپﷺکا حقِ محبت ادا کرنے اور اپنے قلب میں آپ ﷺ کی محبت پیدا کرنے کے لیے درود شریف پڑھتاا ہوں اس کے بعد توجہ سے درود شریف پڑھیں۔
جب تیسرے کلمہ کی تسبیح یا " سبحان اللہ یا الحمد للہ یا سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم" وغیرہ تسبح پڑھیں تو پہلے یہ تصور کریں کہ حق تعالیٰ کے ہم پر کتنے احسانات ہیں ، بچپن سے لے کر ب تک ہمیں کتنی ان گنت نعمتیں عطا فر مائی ہیں ،ایمان دیا، اسلام کی نعمت دی ،اہل حق سے وابسطہ فرما یا ،اپنا نام لینے کی تو فیق بخشی ، ہم پر ان تمام نعمتوں کا شکر اداد کرنا واجب ہے اور صرف اسی سے حقیقی اور کامل محبت رکھنی لازم ہے ، لہذا حق تعالیٰ کی محبت پیدا ہو نے کے لیے تسبیح پڑھتا ہوں اس کے بعد توجہ سے تسبیح پڑھیںَ