حضرت بلا ل شاہ رحمۃ اللہ علیہ
آپ کا اصل نام شرف الدین تھا ۔آپ بلبل شاہ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔آپ شاہ عظمت اللہ فارسی کے مرید تھے اور سہروردی سلسلہ کے بزرگ تھے۔ آپ ۱۳۲۴ء میں کشمیرتشریف لائے ۔اورسری نگر میں دریا کے کنارے قیام کیا ۔ یہاں کے راجہ کانام انجن دیو تھا وہ بر ہمنوں کی تنگ نظری اور تعصب سے سخت بیزار تھا ۔وہ خود بدھ مذہب کا پیرو کارتھا ۔لیکن اس کی طبیعت مطمئن نہ تھی ۔ ملک میں ہندو مذہب رائج تھا ۔ایک دن علی الصبح راجہ سیر کے لیے با ہر نکلا تو س کی نظر آپ پر پڑی آپ ایک پتھر کی چٹان پر دنیا وما فیھا سے بے خبر نہایت خشوع کے ساتھ نماز ادا کر رہے تھے ۔راجہ آپ کو دیکھ کر بہت متأثر ہوا اور آپ کی خدمت میں حاضرہوا اور آپ کے ہاتھ پر مسلمان ہوا ۔اس کے بعد راجہ کے تمام درباری مسلمان ہو گئے۔اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ آپ کے ہاتھ پر مسلمان ہو ئے۔ راجہ انجن دیو نے اپنا نام انجن شاہ رکھا ۔راجہ نےآپ کی عبادت کے لیے ایک خانقاہ تعمر کروائی جو اب بھی بابا بلبل شاہ کے نام سے مشہور ہے اور ایک عظیم الشان مسجد بھی تعمیر کروائی ۔اور آپ نے سلطان صدر الدین کا لقب اختیار کیا۔بلبل شاہ رو حانیت کے اس درجہ کو پہنچے ہو ئے تھے جسے آپ نے فرمایا تھا کہ غذا اور سرو سامان کے بغیر اپنی زندگی بسر کر سکتا ہوں اور اس بدن کے ساتھ روح کو بدن سے جدا کئے بغیر دارالبقاء کو جا سکتا ہوں اور اس بدن کو ابد تک اسی حالت میں رکھ سکتا ہوں چونکہ یہ باتیں سنت نبوی کے خلافہیں اس لیے اس کا اس کا مرتکب نہیں ہوں گا سنت کی پیروی میرے لیے ہزار سال کی عبادت سے بہتر ہے آپ کی وفات ۱۳۲۶ء میں ہو ئی وہیں آپ دفن ہو ئے ۔آپ کے اڑھائی سال کے بعد راجہ کا انتقال ہوا۔( گلشن اولیاء)
Last edited: