سکھا دے راستہ جو کچھ اسے حاصل سمجھ لینا

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سکھا دے راستہ جو کچھ اسے حاصل سمجھ لینا
ضروری تو نہیں ہر شخص کو منزل سمجھ لینا
قتل کرنامقابل کو ضروری تو نہیں شاید
اگر ملنے سے گھبرائے اسے گھائل سمجھ لینا
وفا کے نام پر جینا وفا کے نام پر مرنا
وفا کو بس ہمارے خون میں شامل سمجھ لینا
سمندر کا سفر ہے اور وہ تاریکیوں میں ہے
جہاں پر کشتی ٹکرائے اسے ساحل سمجھ لینا
اگر اک لوتھڑا ہو وہ بھی ہو حالات کا مارا
بنا سوچے اسے میرا ہی زخمی دل سمجھ لینا
مباحث میں وہ مجھ سے جیت تو سکتا نہیں ہے گل
جہاں خاموش ہو جائے اسے قائل سمجھ لینا

زنیرہ گل
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مباحث میں وہ مجھ سے جیت تو سکتا نہیں ہے گل
جہاں خاموش ہو جائے اسے قائل سمجھ لینا

زنیرہ گل
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مباحث میں وہ مجھ سے جیت تو سکتا نہیں ہے گل
جہاں خاموش ہو جائے اسے قائل سمجھ لینا

زنیرہ گل
مطلب چت بھی گل کی پٹ بھی گل۔پھر تو شاعر نے صحیح کہا۔کون سا گل ہے گلشن میں ایسا
جس کے پہلو میں کانٹا نہیں ہے
 
Last edited:

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مطلب چت بھی گل کی پٹ بھی گل۔پھر تو شاعر نے صحیح کہا۔کون سا گل ہے گلشن میں ایسا
جس کے پہلو میں کانٹا نہیں
قتل کرنامقابل کو ضروری تو نہیں شاید
اگر ملنے سے گھبرائے اسے گھائل سمجھ لینا
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
قتل کرنامقابل کو ضروری تو نہیں شاید
اگر ملنے سے گھبرائے اسے گھائل سمجھ لینا
بہت پتے کی بات کہی آپ نےہمارا سلطان ملنے سے بہت گھبراتا ہے شعیب بھائی راوی ہیں۔ایک مرتبہ کسی کو دیکھ کر ایسے گھبرائیے کہ سوئمنگ پول میں جا گھسے۔سوال یہ ہے کہ سلطان کس تیر نظر سے زخم خوردہ ہوئے؟؟؟?؟؟؟؟؟
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
بہت پتے کی بات کہی آپ نےہمارا سلطان ملنے سے بہت گھبراتا ہے شعیب بھائی راوی ہیں۔ایک مرتبہ کسی کو دیکھ کر ایسے گھبرائیے کہ سوئمنگ پول میں جا گھسے۔سوال یہ ہے کہ سلطان کس تیر نظر سے زخم خوردہ ہوئے؟؟؟?؟؟؟؟؟
یہی تو وہی بتا سکتے ہیں
 
Top