قرآن مجید کو اللہ تعالی نے مختلف مقامات پر رحمت قرار دیا ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے:
وَإِنَّہ‘ لَھُدًی وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَO
’’اور یہ قرآن ہدایت اور رحمت ہے ایمان لانے والوں کے لئے۔‘‘
(النمل77)
ایک اور جگہ ارشاد مبارک ہے:
ھُدًی وَّرَحْمَۃً لِّلْمُحْسِنِیْنَO
’’قرآن مجید ہدایت اور رحمت ہے، نیک عمل کرنے والوں کے لئے۔‘‘
(لقمان3)
ہر انسان اس دنیا میں با عزت، مطمئن اور خوشحال زندگی بسر کرنے کے لئے اللہ تعالی کی رحمت کا محتاج ہے۔ اس دنیا کے بعد عالم برزخ میں بھی ہر انسان عذاب سے بچنے اور آرام کی نیند سونے کے لئے اللہ تعالی کی رحمت کا محتاج ہے۔ برزخ کے بعد قیامت کے روز جہنم سے بچنے اور جنت میں داخل ہونے کے لئے بھی ہر انسان اللہ تعالی کی رحمت کا محتاج ہے۔ دنیا، برزخ اور آخرت تینوں جگہ ہم عزت کی زندگی بسر کرنے کے لئے اللہ تعالی کی رحمت کے محتاج ہیں ۔ وہ رحمت جس کے ہم قدم قدم پر محتاج ہیں ، اسی قرآن مجید سے حاصل ہوتی ہے۔ آئیے لمحہ بھر کے لئے غور کریں کہ قرآن مجید کس طرح دنیا، برزخ اور آخرت میں ہمارے لئے باعث رحمت ہے۔