اللہ جو سب کا خالق ہے اور بے مثال ہے
(1)اللہ تعالیٰ غنی اوررحمت والا ہے اسی لیے رسولوں کو بھیجا تاکہ لوگ فلا ح پا ئیں
یہ اس وجہ سے ہے کہ آپ کا رب کسی بستی والوں کے کفر کے سبب ایسی حالت میں ہلاک نہیں کرتا کہ اس بستی کے رہنے والے بے خبر ہوں ۔ اور ہر ایک کیلئے درجے ہیں ان کے اعمال کے سبب اور آپ کا رب ان کے اعمال سے بے خبر نہیں ہے۔ اور آپ کا رب با لکل غنی ہے رحمت والا ہے اگر وہ چاہے تو سب کو اٹھا لے اور تمہارے بعد جس کو چاہے تمہاری جگہ آباد کر دے جیسا کہ تم کو ایک دوسری قوم کی نسل سے پیدا کیا ہے ۔( سورہ الانعام 131تا 133)(1)اللہ تعالیٰ غنی اوررحمت والا ہے اسی لیے رسولوں کو بھیجا تاکہ لوگ فلا ح پا ئیں