جنوبی ایشیا کی دو بڑی طاقتیں۔۔ ۔بے بس و بے حال

محمد عثمان غنی

طالب علم
Staff member
ناظم اعلی
‏جنوبی ایشا کی دو ایٹمی طاقتیں۔۔۔

ایک کے پاس ویکسین نہیں۔۔۔
دوسرے کے پاس آکسیجن نہیں۔۔۔

اور دونوں نے آخری میزائل تجربہ اسی مہینے کیا۔ دونوں اپنی اپنی عوام کے ٹیکس دہائیوں سے آتش بازی میں پھونکتے آ رہے ہیں۔دونوں ستر سالوں سے سرحد پر ٹانگیں اونچی اٹھانے کا مقابلہ دلجمی، تندہی اور جانفشانی سے کرتے آ رہے ہیں۔ دونوں کو بتایا گیا ہے کہ انسانیت سے بڑھ کر سرحد ہوتی ہے اور عوامی امن و فلاح سے مقدم قومی غیرت ہوتی ہے۔ اور ان سب کے بیچ سوا ارب انسان جان کی امان مانگتے، بلکتے، سسکتے، غربت سے مرتے، سکون کی تلاش میں سرکرداں ہیں۔ دو طرفہ عوام کو بتایا جاتا ہے کہ دیکھو جارحیت ہمیشہ ہمسایہ ملک ہی کیا کرتا ہے۔ دیکھو، بھوک سے مرنا ہمسائے کے ہاتھوں مرنے سے بہتر ہے۔ دیکھو، یہ قومی وقار کا معاملہ ہوتا ہے۔

دونوں طرف اقبال بانو کی آواز کہیں ماضی میں ہی گونجتی رہ گئی۔

اٹھّے گا انا الحق کا نعرہ
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
اور راج کرے گی خلقِ خدا
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
 
Top