رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم لوگوں سے بھلائی کرنےاور سخاوت میں تمام لوگوں سے زیادہ فراخ دل تھے۔مگر رمضان المبارک میں جب جبریل علیہ السلام آپ سےملتے،تب تو آپ اوربھی زیادہ سخی ہوجاتے،رمضان میں ہر رات جبریل جبریل علیہ السلامآپ سے ملاقات کرتےاور آپ سے قرآن کا دور کرتے تھےتو جب جبریل علیہ السلام آپ سے ملتے تب توآپ خیر وبھلائی میں تیز ہواؤں سے بھی زیادہ سخی ہو جاتے تھے۔
(بخاری،حدیث:1902)