اللہ تعالیٰ بےحیاء بدزبان سے نفرت کرتا ہے

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
‏نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

”قیامت کے دن مومن کے میزان میں اخلاق حسنہ سے بھاری کوئی چیز نہیں ہو گی اور اللہ تعالیٰ بےحیاء، بدزبان سے نفرت کرتا ہے“۔

(ترمذی، حدیث نمبر ٢٠٠٢)
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
دینِ اسلام میں ”ایمان“ کے بعد ”عملِ صالح“ کا درجہ ہے۔

چنانچہ قرآن حکیم میں تنہا ایمان یا تنہا عملِ صالح کو نہیں؛ بلکہ دونوں کے مجموعہ کو نجاتِ کامل کا ذریعہ بنایاگیا ہے، اسی حقیقت کو اچھی طرح آشکارا کرنے کے لیے آیت پاک ”الَّذِیْنَ آمَنُوا وَاعْمَلُوا الصٰلحٰت“ کو ایک دو مقام پر نہیں؛ بلکہ معمولی سے لفظی فرق کے ساتھ پینتالیس بار ذکر کیاگیا ہے۔
 
Top