اللہ رب کریم اپنے بندوں سے اتنی محبت کرتا ہے کہ نافرمانیوں کے بدلے جن عذابات کا رب کریم نے قرآن میں ذکر کیا ہے تو ساتھ ہی ساتھ اسی قرآن مجید میں مختلف طریقوں سے ہمیں متنبہ کیا ہے کہ کس طرح ہم اپنے آپ کو ان عذابات سے بچا سکتے ہیں۔ جہاں پر بے شمار نعمتوں کا ذکر کیا ہے وہیں پر ہمیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر ہم نے ہدایت کا راستہ اختیار نہیں کیا تو جہنم کے عذابات ہما رے منتظر ہیں۔
پھر اللہ رب کریم نے حضور نبی کریمﷺ جو رحمت اللعالمین ہیں کی امت میں پیدا فرما کر اپنی محبت کا اظہار اس امت سے کیا ہے۔ اور پھر جس محبت اور رحم دلی کے ساتھ امت کی فکر کرنے والے پیغمبر پاک ﷺ کے ذریعے بہت نرمی سے ہمیں عذاب سے بچانے کی کوشش فرمائی تو ہمیں شکر بجا لانا چاہیے واقعی ہم نادان اپنے عظیم رب کی ان عظیم نعمتوں میں سے کس کس نعمت کی نا شکری کریں گے۔
اللہ ہمیں اپنا شکر گزار بندوں میں شامل فرمائے آمین
زنیرہ گل
24-5-2021