اللہ خالق اور مالک ہے جو ہر چیز پر قادر ہے

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اللہ رب کریم نے قرآن مجید میں بار بار کائنات کے ان حقیقتوں کو ہم پر آشکار کیا ہے اور ان حقائق کی طرف ہماری توجہ دلائی ہے جو ہماری نظروں کے سامنے ہیں اور ہم ان کو دیکھ رہے ہیں پوری دنیا یہ پوری کائنات کو دیکھ لیں اور اگر ان پر عقل و فہم کے ساتھ غور کیا جائے تو یہ تمام چیزیں اللہ تعالیٰ کے وجود اور اس کی توحید پر دلالت کرتی ہیں۔ ہماری نگاہیں ان کو دیکھ دیکھ کر ایسے عادی ہو گئی ہیں کہ ہمیں ان میں کوئی حیرت کی بات محسوس نہیں ہوتی ورنہ ان میں سے ایک ایک چیز عقل کو حیران کرنے کے لیے کافی ہے۔ کائنات کے اس نظام پر نظر دوڑائیے جس کی تخلیق اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ کے سوا کائنات کی کسی طاقت کے بس میں نہیں ہے، آسمان اور زمین کی تمام مخلوقات جس طرح کام کر رہی ہیں، چاند اور سورج جس طرح ایک لگے بندھے نظام الاوقات کے تحت دن رات سفر میں ہیں، سمندر جس طرح نہ صرف پانی کا ذخیرہ کئے ہوئے ہے، بلکہ کشتیوں کے ذریعے خشکی کے مختلف حصوں کو جوڑے ہوئے ہے اور ان کی ضرورت کا سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہا ہے، بادل اور ہوائیں جس انداز میں انسانوں کی زندگی کا سامان مہیا کر رہے ہیں ان سب چیزوں کے بارے میں بدترین حماقت کے بغیر یہ سمجھنا ممکن نہیں ہے کہ یہ سب کچھ خود بخود کسی خالق کے بغیر ہو رہا ہے۔ اگر ہم اتنی دور نہ جائیں تو ہم اپنے جسم پر ہی نظر دوڑائیں اور غور کریں تو معلوم ہو کہ ہمارے جسم کے ایک ایک انگ کو اللہ رب کریم نے جس وضع قطع سے تخلیق کیا ہے اور جو نظام عطا کیا ہے عقل کو حیران کرنے کے لیے کافی ہے اور سجدہ شکر بجا لانا چاہیے ۔ دنیا کے سائنسدان چاند پر جانے کی باتیں کرتے ہیں میں کہتی ہوں کہ ایک ناخن بنا کے دکھائے اس کی ساخت اس ناخن کی افزائش اس کے خوراک پر غور کریں ایک بال جس کی افزائش جس کی ساخت اور خوراک کو دیکھ لیجیے تو ہم یہ کہنے پر مجبور ہونگے کہ اللہ ایک ہے جو یہ پورا نظام چلا رہا ہے اللہ کے سوا کوئی نہیں اور ہم پر مہربان ہے اس کے سوا کوئی مہربان نہیں ۔زمین اور آسمان اس کے تابع ہیں اور وہی ہم سب کا اور اس کائنات کا خالق اور مالک ہے۔

زنیرہ گل
01-06-2021
 
Top