تورات زبور انجیل میں آخری پیغمبرﷺ کے بارے میں بشارتیں

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
تورات، زبور اور انجیل میں، نیز دوسرے انبیائے کرامؑ کے صحیفوں میں یہ بشارت دی گئی ہے کہ آخری پیغمبر تشریف لانے والے ہیں جن پر اللہ تعالیٰ کا کلام نازل ہو گا۔ اگرچہ اب ان کتابوں میں بہت سی تحریفات ہو گئی ہیں، لیکن ان میں سے متعدد بشارتیں آج بھی ان کتابوں میں موجود ہیں۔ حضرت مولانا رحمت اللہ کیرانوی نے اپنی کتاب ’’اظہار الحق‘‘ کے آخری باب میں یہ بشارتیں تفصیل کے ساتھ نقل فرمائی ہیں۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ راقم الحروف کی شرح و تحقیق کے ساتھ ’’بائبل سے قرآن تک‘‘ کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔
 
Top