اشماریہ بھائی جب منتظم اعلی تھے فورم گامزن با ترقی تھا اب مائل بہ تنزل ہے۔ہمآرے ایکنتظم اعلی صرف شہنشاہ کہلانے کے چکر میں پڑے ہیں
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
محترم @چشتی صاحب آپ میرے بڑے ہیں میں آپ کی دل سے عزت کرتاہوں اس لیے میں ہمیشہ آپ سے عزت و احترام کے دائرے میں رہ کر بات کرتاہوں
آپ ہر بات جو میری طرف ہو یا نہ ہو اس میں تنقید کا عنصر پیدا کردیتے ہیں اس کے باجود میں آپ سے احترام سے بات کرتاہوں
میں نہیں چاہتا کہ میں آپ کی شان اقدس میں غصہ میں آکر کچھ کلمات کہدوں جس سے آپ کی عزت و تکریم میں کوئی حرف آئے
اس فورم پر بہت سے لوگ آئے جن کو محبت سے بہت سے ناموں سے پکارا گیااور انہیں ناموں سے آج بھی ہم یاد کرتے ہیں اور اس میں قباحت نہیں،اس فورم پر اکثر علماء بھی آتے تھے تو ہم نے کہا ان سے زرا تھوڑی گپ شپ بھی ہوجائے تو گپ شپ کا سیکشن رکھا تاکہ وہ مصروفیات سے فارغ ہوکر یہاں سب سے گپ شپ کرکے کچھ اپنا بوجھ ہلکا کر سکیں اگر اس میں زرا تھوڑی بات گپ شپ میں ہوجائے تو کیا حرج ہے؟؟؟؟؟؟؟
دوم اس فورم پر جب اشماریہ بھائی منتظم اعلیٰ تھے اس وقت یہاں کوئی شخص احمد چشتی کے نام سے رجسٹرڈ نہیں تھا۔اس فورم پر اشماریہ بھائی کو وہ جانتے ہیں جو ان کی موجودگی میں یہاں رجسٹرڈ تھے
آپ کبھی '' تمر'' کا ذکر لاتے ہیں اور کبھی آپ اشماریہ بھائی کے منتظم ہونے کا اور ان کے کام کا بتاتے ہیں، یہ تمام باتیں اشکال پیدا کرگئیں اور بہت کچھ سمجھاگئیں
بس اتنا کہنا چاہتاہوں آپ میرے لیے ہمیشہ محترم رہینگے
دعاؤں میں یاد رکھیے گا