اکبر الہ آ بادی اور آ م

اثم اثری

وفقہ اللہ
رکن
ارے وہ تو ضایع ہونے سے بچانے کے لیے کہا تھا ویسے 120 کا کلو چل رہا ہے یہاں
جب زیادہ ہو جائے تو ایک پیٹی ہماری طرف بھی بھیج دیجیے
امسال تو گھٹلیاں بھجیں گے انہیں آپ کہیں لگالیں پھر ہمارے مقدر جب آم لگیں گے تو سب کی دعوت فرمادیجئے گا
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
ارے وہ تو ضایع ہونے سے بچانے کے لیے کہا تھا ویسے 120 کا کلو چل رہا ہے یہاں
جب تک دادا جی مرحوم،نانا جی مرحوم،تایا جی مرحوم زندہ تھے تو اللہ کے فضل سے گھر میں اتنے آم آتے تھے کہ سب کو تقسیم کرنے کے بعد اتنے بچ جاتے کہ صبح شام ملک شیک ہر روٹی کے ساتھ آم دستر خوان کی زینت ہوتا تھا جیسے ہی بڑے رخصت ہوئے شوق بھی ختم ہوگئے اب صرف ایک ماموں اور چاچو نے کچھ درخت بچا کر رکھے ہیں۔
ہر سال کوشش کرتاہوں ملتان جاکر گرمی میں دریا کنارے یا درخت کی چھاؤں میں بیٹھ کر کھاؤں لیکن وہاں کی گرمی برداشت سے باہر ہے
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ

ویسے ایک بات سمجھ نہیں آتی
ہر کوئی الغزالی پرآم دریا کنارے کھانے کیوں جاتا ہے؟
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
مگر دریا کنارے ہی کیوں؟
ایک تجربہ کریں
بازار سے آم خریدیں اور بڑا چشمہ یا جھیل کنارے جائیں کنارے بیٹھیں اپنے ہاتھوں سے آم شریف کو چشمہ یا جھیل کے پانی سے ٹھنڈا کریں جب شیخ الفروٹ ٹھنڈے ہوجائیں تو اپنے پاؤں پانی میں ڈالیں اور ٹھنڈا ٹھار آم شریف دنیا وما فیھا سے بے خبر ہوکر نوش فرمائیں اور پھر بتائیں
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
آپ آم کی بات کر رہے ہیں اور ہم نے پانی کے بیچ پتھروں پر بیٹھ کر کھانے پکائے اور دسترخوان لگائے ہیں
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
کھانا کھانے کا لطف الگ ہے۔ گاؤں میں درخت کے سائے میں دیسی کھانے کا لطف الگ ہے،شہر میں کسی ہوٹل کی چھت پر بیٹھ کر شہر کا نظارا کرتے ہوئے کھانا کھانے کا لطف الگ ہے،پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھ کر کھانا کھانے کا لطف الگ ہے،چشمہ،دریا کے کنارے کھانا کھانے کا لطف الگ ہے،سمندر کنارے بیٹھ کر کھانا کھانے کا لطف الگ ہے،سمندر کنارے عربی سٹائل میں کھانا کھانے کا لطف الگ ہے ،دریا یا سمندر کے بیچ کشتی میں بیٹھ کر کھانا کھانے کا لطف الگ ہے، برف باری میں جب ہاتھ سردی سے جم رہے ہوں وہاں گرما گرم کھانا کھانے کا لطف الگ ہے،کسی خوبصورت جھیل کے سائے میں بیٹھ کر کھانا پکاکر کھانے کا لطف الگ ہے

اسی طرح آم کو دریا کنارے یا درخت کی چھاؤں میں ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا میں کھانے کا لطف الگ ہے
 
رعنا دلبر

وفقہ اللہ
رکن
نامہ نہ کوئی یار کا _______ پیغام بھیجئے
اس فصل میں جو بھیجئے، بس آم بھیجئے

ایسا ضرور ہو کہ انھیں، رکھ کے کھا سکوں
پختہ اگر ہوں بیس تو __ دس خام بھیجئے

معلوم ہی ہے آپ کو _____ بندے کا ایڈریس
سیدھے الٰہ آباد _________ مرے نام بھیجئے

ایسا نہ ہو کہ آپ، یہ لکھیں جواب میں
تعمیل ہوگی.! پہلے مگر دام بھیجئے...
دام ہیں تو آم ہیں دام نہیں تو آم نہیں
 
اثم اثری

وفقہ اللہ
رکن
نفسانفسی کا عالم ہے لوگوں کو عید نہیں ملی اب آم کا چکر ۔۔۔ پرانی پوسٹوں میں عیدی کا چکر رہا اب آم کا ہاے افسوس متاع کارواںجاتا رہا ۔۔ کارواں کے ہاتھون ٹوکرا آموں کا جاتا رہا
 
Last edited:
Top