السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اللہ رب کریم نے حضرت رسول عربی محمد مصطفیٰ ﷺ کے ذریعے تمام باطل کو رد کر کے حق ہم تک پہنچا دیا ۔ پھر اللہ رب کریم نے فرمایا کہ ۔کہہ دو کہ حق آ چکا ہے اور باطل میں نہ کچھ شروع کرنے کا دم ہے نہ دوبارہ کرنے کا۔ کہہ دو کہ اگر میں راستے سے بھٹکا ہوں تو میرے بھٹکنے کا نقصان مجھی کو ہو گا۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ اعمال کی اصل جگہ دنیا ہے جب دنیا کی زندگی ختم ہو جائے گی تو پھر کچھ نہیں ہو سکتا، ہمیں جو ایمان اس دنیا میں نصیب ہوا ہے اور جو ہماری تقدیر کا بہتر فیصلہ کرنے والا ہے اسے ہم اس دنیا میں ہی سنوار سکتے ہیں۔ ہم حق و باطل کو پہچان چکے ہیں عمل کی دیر ہے اور اگر اس دنیا کی زندگی ختم ہو جائے اور اس دنیا سے دور چلے جائیں آخرت کی طرف تو پھر اتنی دور پہنچنے کے بعد کچھ بھی ہمارے ہاتھ نہیں آ سکتا جو دنیا ہی میں مطلوب تھا، کیونکہ اللہ رب کریم کی آزمائش کا سبب ہی یہی ہے کہ دنیا کی رنگینیوں میں گم ہو کر تم اللہ تعالیٰ کو یاد رکھتے ہو، یا بھول جاتے ہو؟
اللہ ہمارے ایمانوں کی حفاظت فرمائے اور اعمال صالح کی توفیق عطا فرمائے آمین
طالب دعا
زنیرہ گل